سب سے کم عمر کاروباری شخصیت مسرت فاروق
جموں و کشمیر

سب سے کم عمر کاروباری شخصیت مسرت فاروق

سری نگر سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ مسرت فاروق شاید وادی کے ان نوجوان کاروباریوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے محنت، جذبے اور تخلیقی صلاحیتوں سے نہ صرف اپنا بلکہ کشمیر کا بھی نام روشن کیا ہے۔ ان کا تعلیم فراہم کرنے کا سفر ایک نامعلوم عام سیکھنے والی لڑکی سے لے کر […]

موسم سرما میں پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی حقیقی زندگی وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں رہنے والے لوگ اگرچہ مختلف قسم کے کھانے پسند کرتے ہیں یا مختلف قسم کے طریقوں سے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں، وہی برفیلے پہاڑوں کے دامن میں رہنے والے لوگ بھی مختلف قسم کے طریقوں سے اپنی زندگی جی رہے ہیں اور سردی کے چھ ماہ باقی علاقوں سے کٹ کے رہ جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں نمایندے نے ایک ایسی خبر کو اپنے کیمرہ میں قید کیا ہے جس سے ان لوگوں کی زندگی گزارنے کا پتہ چل جاتا ہے۔دراصل حقیقت پر مبنی روزمرہ زندگی گزارنے کی یہ کہانی ضلع گاندربل کے چھتر گل علاقے کے گجر پتی کی ہے اس میں ہم اپنے ناظرین کو یہ دکھانے کی کوشش کریں گے کہ کس طرح سے پہاڑی لوگ سردی کے یہ چھ ماہ اپنے گھروں میں گزارتے ہیں اور کس طرح کی سوکھی سبزیاں پکا کر کھاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں آپ صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ یہ لوگ سردی کے چھ ماہ گھروں میں قید ہوکر زندگی گزارتے ہیں، اور سردیاں شروع ہونے سے پہلے جنگلوں سے سوکھی لکڑی جمع کرکے ہر گھر میں استعمال ہونے والی بخاریوں میں ڈال کر گرمی کا انتظام کرتے ہیں اور گھر کے تقریبا ہر ایک کمرے میں آپ کو لکڑی سے بھری ہوئی گرم بخاری ملے گی، جس سے یہ پہاڑی لوگ اپنے آپ کو ٹھنڈ سے بچاتے ہیں۔ سردیوں میں ان کے پاس سبزی کا بندوبست نہیں ہوتا ہے کیونکہ پہاڑوں پر ان کی جو زمین ہوتی ہے اس پر مکی کے علاوہ کچھ بھی نہیں اگتا ہے اسی لئے ان لوگوں کے مطابق یہ لوگ ہر سال گرمی کے دوران جنگلوں سے مختلف قسم کی دیسی سبزیاں لاکر ان کو سردیوں کے لئے سکھا کر رکھتے ہیں، جس کو یہ لوگ سردیوں میں مکی کی روٹی کے ساتھ یا چاول کے ساتھ کھاتے ہیں۔ اس علاقے کے عطا محمد نامی ایک شخص نے ان سوکھی سبزیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سے ان کی عورتیں جنگلوں سے یہ سبزیاں لاکر سکھایا کرتے ہیں اور کس طرح سے پھر ان سبزیوں کو سردی میں کھاتے ہیں، ان سبزیوں کے کیا کیا نام ہے مذکورہ شخص نے تفصیلات بتائی ہے۔ اس دوران پہاڑوں پر رہنے والے ان لوگوں نے کہا ہے کہ ہمیں انہی چیزوں کی بدولت اپنی زندگی گزارنی پڑتی ہے اور ہم لوگ باقی علاقوں سے تقریبا چھ ماہ کٹ کے رہ جاتے ہیں، ان لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے اس چھترگل بالا علاقے کی طرف توجہ دی جائے تاکہ ہر آنے والے موسم سرما میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جموں و کشمیر

موسم سرما میں پہاڑی باشندوں کی حقیقی زندگی

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں رہنے والے لوگ اگرچہ مختلف قسم کے کھانے پسند کرتے ہیں یا مختلف قسم کے طریقوں سے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں، وہی برفیلے پہاڑوں کے دامن میں رہنے والے لوگ بھی مختلف قسم کے طریقوں سے اپنی زندگی جی رہے ہیں اور سردی کے چھ ماہ باقی علاقوں […]

گاندربل: پل نہ ہونے سے عوام پریشان
جموں و کشمیر

گاندربل: پل نہ ہونے سے عوام پریشان

گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں رائل کے گاؤں باٹا پورہ کالاس پتی کی عوام کو نالہ سندھ پر پل نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پاتھری بل، بلتی محلہ اور ٹھیکری محلہ کے عوام نے بتایا کہ وہ ہر روز ایک عارضی لکڑی کے پل سے نالہ سندھ کو عبور […]

جموں و کشمیر حالات حاضرہ

کشمیر کے سنگین حالات، آخر امن وامان کی بحالی کب ہوگی؟

گذشتہ کئی ماہ سے میں یہ مسلسل لکھ رہا ہوں کہ ملکی حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، نہ اس ملک میں لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہیں، اور نہ ہی ان کا کاروبار، نہ ہی بینک بیالنس، لیکن اقتدار میں بیٹھے ہوئے لوگ مسلسل دروغ گوئی میں مصروف ہیں اور بڑے پیمانے پر جھوٹ […]

گاندھربل: کچ پتری کنگن ہاسپٹل 16 سال سے بننے کا منتظر
جموں و کشمیر

گاندھربل: کچ پتری کنگن ہاسپٹل 16 سال سے بننے کا منتظر

جموں و کشمیر کے دیہی علاقے بالخصوص دور دراز علاقے آزادی کے 70 سال بعد آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ضلع گاندھربل میں کھچ پتری کنگن ایک علاقہ ہے جہاں اس دور دراز والے پہاڑی علاقے میں اسپتال کا سنگ بنیاد سال 2005 رکھا گیا تھا۔ لیکن حیرانی کی بات ہے کہ اس […]