گجرات میں وندے بھارت ایکسپریس پر کچھ نامعلوم افراد نے ٹرین کی کھڑکیوں پر پتھر پھینکے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی ٹرین میں سوار تھے۔ پارٹی لیڈر وارث پٹھان نے دعویٰ کیا کہ شر پسند عناصر اویسی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ وارث پٹھان نے دعویٰ کیا کہ اویسی گجرات ریاستی صدر […]
قومی خبریں
اعظم خان کو نااہل قرار دینے کی کیا جلدی تھی؟ سپریم کورٹ کا یو پی حکومت کو نوٹس
سپریم کورٹ نے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی سے سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کو نااہل قرار دینے کے معاملے میں آج ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اتر پردیش کے سابق وزیر، اعظم خان کی […]
ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون ٹیچر فاطمہ شیخ پر ایک سبق آندھرا پردیش کے اسکولی نصاب میں شامل
آندھرا پردیش حکومت نے اسکولوں کے نصاب میں ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون ٹیچر کے بارے میں ایک سبو کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے آٹھویں جماعت کی اسکول کی نصابی کتابوں میں فاطمہ شیخ کی خدمات پر ایک سبق متعارف کرایا ہے۔ قبل ازیں مہاراشٹر حکومت نے اپنے اسکول کے نصاب […]
دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات: مجلس کی انٹری
نئی دہلی: قومی دار الحکومت دہلی میں ایم سی ڈی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے اسی سلسلے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اس بار بلدیاتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ مجلس […]
مدارس میں محکمہ تعلیم کی مداخلت غیر قانونی
لکھنو: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید نے محکمہ تعلیم کی جانب سے مدارس کے معاملے میں داخل اندازی پر سخت اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم جب مدارس کے معاملے میں مداخلت کر رہا ہے تو مدرسہ تعلیمی بورڈ کی کیا ضرورت ہے۔ ڈاکٹر جاوید نے کہا […]
شاہجاں پور کی مسجد میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج
شاہجہاں پور: ضلع شاہجہاں پور کی ایک مسجد میں قرآن پاک کے نسخہ کو جلانے کا واقعہ منظر عام پر آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بدھ کے روز یہاں کی ایک مسجد میں قرآن مجید کا ایک نسخہ جلائے جانے کے بعد لوگوں کے ایک گروپ نے احتجاج کیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے کہا کہ […]
‘خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول’
نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کیرالا ہائی کورٹ کے خلع سے متعلق فیصلہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا یہ فیصلہ قانون کی تشریح سے آگے بڑھ کر خود قانون وضع کرنے کے درجہ میں ہے، جو […]
اویسی کی گوپال گنج کی عوام سے ووٹ دینے کی اپیل
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ایک ویڈیو پیغام میں بہار کے حلقہ اسمبلی گوپال گنج سے مجلس کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مجلس کے امیدوار کو ووٹ دے کر […]
چار مینار کے دامن میں ‘نفرت چھوڑو، بھارت جوڑو’ کے نعرے
کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ریاست تلنگانہ کے پرانے شہر حیدرآباد پہنچ گئی ہے۔ راہل گاندھی شمس آباد سے آرام گڑھ اور پولیس اکیڈمی ہوتے ہوئے تاریخی چار مینار کے دامن میں پہنچے جہاں پہلے سے ہی سینکڑوں کی تعداد میں کانگریس کارکن اور عوام موجود تھے۔ راہل گاندھی کی آمد سے پہلے چار مینار […]
یکساں سول کوڈ ناقابل قبول اور ملک کے لئے نقصاندہ: مسلم پرسنل لا بورڈ
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اتراکھنڈ اور اس کے بعد گجرات کی حکومت نے جو یکساں سول کوڈ کا شوشہ چھوڑا ہے، وہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ ملک کی تمام اقلیتوں اور اکثر قبائلی گروہوں کے […]