گوہاٹی: بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں الزام ثابت ہوئے بغیر ملزمین کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی خبروں کے درمیان گوہاٹی ہائی کورٹ نے ایک معاملے میں جو مشاہدہ کیا ہے وہ تمام ریاستوں کے لیے ایک نظیر ہے۔ ہائی کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ تحقیقات کے بہانے بغیر اجازت […]
قومی خبریں
دہلی فساد: مسلم شخص پر تیزاب سے حملہ کرنے والوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
قومی دار الحکومت دہلی میں 2020 کے فسادات میں بے شمار مسلمانوں پر حملہ کیا گیا جبکہ ان کی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ تاہم فسادیوں کے خلاف کئی معاملات میں اب تک مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا انہیں میں سے ایک شیو وہار کے رہنے والے محمد وکیل ہیں جن […]
آفتاب پونہ والا کی دردندگی کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش، سوشل میڈیا پر فرقہ پرستوں کی سازش
درندہ صفت آفتاب پونہ والا نے اپنی ہی معشوقہ شردھا کا سفاکانہ قتل کردیا آفتاب کے اس گھناؤنے جرم کے خلاف مسلمانوں نے بھی کھل کر اس نہ صرف اس کی مذمت کی ہے جبکہ وحشی آفتاب کو پھانسی اور زندہ سنگسار کر نے کا بھی مطالبہ کیا ہے اس کے باوجود ممبئی اور مہاراشٹر […]
ملازمت کے لیے سعودی عرب جانے والوں کو پولیس رپورٹ کی ضرورت نہیں
ہندوستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے مطابق ملک بھر سے ملازمت کے لیے سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب کی حکومت ویزا درخواست کے ساتھ اب پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ (پی سی سی) طلب نہیں کرے گی۔ سفارتخانے کے مطابق ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات […]
اعظم خان ووٹ ڈالنے کے حق سے بھی محروم
رام پور: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں نفرت انگیز تقریر مقدمے میں سزا یافتہ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کا نام رام پور کی ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ اعظم خان کو کچھ ماہ […]
اترا کھنڈ میں تبدیلی مذہب قانون میں ترمیم کو منظوری
اتراکھنڈ کی کابینہ نے تبدیلی مذہب کے قانون میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے تاکہ اسے ریاست اترپردیش کی طرح سخت بنایا جا سکے۔ ترمیم شدہ تبدیلی مذہب قانون اسمبلی سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ تبدیلی مذہب کے معاملے میں اب سزا کو 2 سے بڑھا کر 7 سال کرنے کی تجویز […]
پہلی بار 45 سالوں میں اعظم خان کے خاندان کا کوئی فرد رام پور سیٹ کے لیے میدان میں نہیں
مرادآباد: 1977 کے بعد پہلی بار سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان یا ان کے خاندان کا کوئی فرد رام پور اسمبلی سیٹ کے لیے انتخابی میدان میں نہیں ہے۔ نفرت انگیز تقریر کیس میں اعظم خان کی نااہلی کے بعد خالی ہونے کے بعد ضمنی انتخاب میں اس نشست پر 5 نومبر کو […]
کرناٹک: اسکول میں پروگرام کے دوران نماز اور اذان کے خلاف احتجاج
اڈپی: کرناٹک میں جیسوئٹ اسکول میں ایک ثقافتی پروگرام کے دوران بدھ کے روز مبینہ طور پر لاؤڈ اسپیکر پر اذان چلانے اور طلباء کے نماز ادا کرنے پر ہندو تنظیموں نے اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر طالب علموں کو نماز پڑھنے کے […]
یوپی مظفر نگر میں تین سو سال پرانی مسجد اور درگاہ منہدم
مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے جانسٹھ روڑ پر واقع تقریبا تین سو سال قدیم ابو مظفر علی کی درگاہ اور وہاں موجود مسجد کو ضلع انتظامیہ نے بلڈوزر کے ذریعے منہدم کردیا۔ آپ کو بتا دیں کہ یہاں مظفر علی کا ایک تاریخی مزار تھا اور انہی کے نام پر ہی […]
خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے کے لئے جامع حل کی ضرورت
جماعت اسلامی ہند نے دہلی میں شردھا والکر کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔ میڈیا کے لئے جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ دہلی میں شردھا والکر کے بہیمانہ قتل کی خبر پڑھ کر ہم صدمے میں ہیں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ […]