کینبرا: آسٹریلیا میں پہلی با حجاب سینیٹر فاطمہ پیمان پارلیمنٹ میں اپنے پہلے خطاب کے دوران اپنی زندگی کی جدوجہد اور مشکلات کی روداد سناتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ عالمی نیوز رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں پہلے خطاب کے دوران فاطمہ پیمان نے اراکین کو افغانستان سے پاکستان اور پھر پرتھ پہنچنے کی داستان […]
مسلم دنیا
سعودی عرب: متعدد شعبوں میں مقامی ملازمین کا تناسب بڑھانے کا فیصلہ
سعودی عرب ویژن 2030 کے تحت آئندہ سال تک 18 مختلف شعبوں میں مقامی افراد کے تناسب کو بڑھانے پر کام کر رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجاسر نے ریاض میں مقامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال کے دوران 18 شعبہ جات کو […]
ایران: حجاب کا قانون نافذ کرنے کے لیے تکنیک کا استعمال
ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں نگرانی کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ان خواتین کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو حجاب کے نئے اصول کی تعمیل نہیں کررہی ہیں۔ دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ میں ان خواتین کی شناخت کے لیے ‘چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی’ […]
افغانستان: مسجد میں بم دھماکہ’ 20 افراد شہید
افغانستان کے صوبہ ہرات کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے میں طالبان حامی امام مولوی مجیب الرحمان انصاری سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کابل: میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ ہرات کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے میں طالبان حامی امام مولوی مجیب رحمان انصاری […]
سعودی خاتون سلمیٰ الشہاب کو 34 سال قید کی سزا
ریاض: ایک سعودی عدالت نے سلمیٰ شہاب نامی ایک خاتون کو ٹویٹر سرگرمی پر 34 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ بدھ کو اے ایف پی کی طرف سے جاری کردہ عدالتی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلمیٰ الشہاب کے خلاف مملکت میں "امن عامہ میں خلل ڈالنے” کی کوشش کرنے والے مخالفین کی […]
فلسطینی صدر کا اسرائیل پر ہولوکاسٹ کا الزام
برلن: فلسطینی صدر محمود عباس نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف "ہولوکاسٹ” کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا اور انہوں نے اسرائیل پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عباس نے کہا کہ "اسرائیل نے 1947 سے اب تک […]
سعودی عرب: بلیوں کے لیے 5 اسٹار ہوٹل
سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں اپنی نوعیت کا پہلا 5 اسٹار ہوٹل بلیوں کے لئے کھولا گیا جس میں بلی پالنے والے اب اپنے پالتو بلیوں کو اس خوبصورت مخلوق کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے ہوٹل میں چھوڑ سکتے ہیں۔ ریاض کے بیتویا ہوٹل کے مطابق صارفین اپنی بلیوں کو چند […]
اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی شہید
تل ابیب: مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی نوجوان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے شہید شخص کی شناخت 17 سالہ مومن یاسین جابر کے نام سے کی ہے، جسے سینے میں گولی لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا […]
فلسطین اور اسرائیل میں جنگ بندی کا اعلان
فلسطین: غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حرکۃ الجہاد الاسلامی کے درمیان اتوار کی شب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ جنگ بندی مصر کی ثالثی کی کوشش کے نتیجے میں ہورہی ہے۔ حرکۃ الجہاد الاسلامی کے سینیئر رکن طارق سلمی نے کہا کہ ہم […]
القاعدہ رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک
القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا جس میں وہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق الظواہری نے 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔ ایمن الظواہری […]