ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سیلاب کے درمیان ایک بہادری کا واقعہ پیش آیا جس میں سبحان خان نامی شخص نے سیلاب میں پھنسے 9 لوگوں کو بلڈوزر کے ذریعہ بچایا ہے۔ سبحان خان کی تلنگانہ میں ہر سو ستائش کی جارہی ہے۔ حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید بارش کے درمیان ہریانہ کے بہادر سبحان […]
مسلم دنیا
غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں ایک سو فلسطینی شہید
غزہ : غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملہ میں ایک سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ ہفتے کے روز اسرائیل نے غزہ کے ایک اسکول پر حملہ کردیا جس میں ایک سو افراد شہید ہوگئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے تازہ ترین واقعے کو "خوفناک قتل عام” قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کے اہلکار […]
برطانیہ میں مسلم مخالف فسادات، مسجد کو بنایاگیا نشانہ
لندن: پورا برطانیہ صرف 10 دن پہلے ساؤتھ پورٹ میں ہلاک ہونے والی نوجوان لڑکیوں کے غم میں اور ان کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ متحد تھا۔ لیکن انتہائی دائیں بازو کے مشتعل افراد نے اس واقعے کو ہائی جیک کر لیا۔ شدت پسندوں نے اس معاملے کو مسلمانوں سے جوڑ دیا۔ اگلے دن، جب […]
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے جاری، متعدد فلسطینی افراد شہید
اسرائیلی فورسز نے پیر کی صبح غزہ کی پٹی کے ایک گنجان آباد قصبے میں ایک بھاری حفاظتی اپارٹمنٹ پر دھاوا بولتے ہوئے دو یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا۔ اسرائیلی فوج کے اس فضائی آپریشن میں خواتین اور بچوں سمیت 60 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی نے رفح پر آدھی رات کو فضائی حملے کیے۔ […]
امریکہ میں مسجد کے امام فائرنگ میں شہید
حیدرآباد: نیو جرسی کے ایک امام کو آج صبح مسجد کے باہر فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔ حکام فائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش کررہی ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ انہیں ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ مسلم مخالف تعصب کی وجہ سے فائرنگ کی گئی ہو۔ ایک […]
مسجد اقصی کے احاطہ سے متصل تاریخی قبرستان کی بے حرمتی
یروشلم: اسرائیلی شرپسند عناصر نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی بے حرمتی کی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مشرقی یروشلم کے نوآباد اسرائیلی شرپسند عناصر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے سے متصل مسلمانوں کے تاریخی قبرستان میں ایک قبر پر گدھے کا سر لٹکا دیا۔تاکہ مسلمانوں کے جذبات کو […]
غزہ میں قتل عام جاری، مغازی پناہ گزیں کیمپ پر بمباری میں 70 افراد شہید
یروشلم: غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فوج کی بربریت میں 166 فلسطینی افراد شہید اور سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق 7 اکتوبر سے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ بڑھ گیا تھا، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں شہداء کی کل تعداد […]
غزہ میں غذا کا شدید بحران
غزہ میں گزشتہ 70 دنوں سے اسرائیلی بربریت جاری ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں 60 فیصد غزہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے، 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور عمارتوں کے ملبے میں ہزاروں فلسطینی دفن ہو چکے ہیں۔ انسانی امداد کی قلت نے پریشان حال غزہ کے باشندوں کو بھوک مری […]
جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 70 فلسطینی شہید
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ختم ہوتے ہی جمعہ کو اسرائیل نے دوبارہ غزہ پر حملہ شروع کر دیا۔ جس میں اب تک 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل اور غزہ کے درمیان 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہوئی تھی جس میں پندرہ ہزار فلسطینی افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 6 ہزار سے […]
فلسطینی کارکن عہد تمیمی سمیت 50 خواتین رہائی میں شامل
اسرائیل کے محکمہ انصاف نے رہائی کے اہل 50 قیدیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں 22 سالہ فلسطینی کارکن عہد تمیمی رہائی کے لئے اہل 50 خواتین میں شامل ہیں۔ دوسری جانب، غزہ میں جنگ بندی کے باوجود مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے اور فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور […]