mosque
قومی خبریں

شملہ: مسجد کی تعمیر کے خلاف سینکڑوں افراد کا احتجاج

شملہ: اتوار کو شملہ کے مضافاتی علاقے سنجولی میں سینکڑوں لوگ جمع ہوئے اور شہر کے ملیانہ علاقے میں مسجد کی تعمیر اور ایک تاجر پر حملے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے زیر تعمیر مسجد کے ڈھانچہ کو منہدم کرنے اور ان لوگوں کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ […]

mob lynching and beating up muslims continue in the country
قومی خبریں

ایک ہی دن میں تین مسلم افراد ہجومی تشدد کا شکار، ایک ہلاک

ملک میں گائے کے نام پر مسلمانوں کے ساتھ جاری زیادتی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آئے دن کسی نہ کسی ریاست سے فرقہ پرست عناصر گاؤ رکشکوں کے ذریعہ مسلمانوں کو زد و کوب کرنے اور قتل کرنے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ تازہ معاملہ ہریانہ کا ہے جہاں ایک […]

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کا دوسرا اجلاس
قومی خبریں

وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں زبردست ہنگامہ

دہلی: وقف بل میں ترمیم کے لیے تیار کردہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اس دوران اجلاس میں گرما گرم بحث ہوئی۔ ارکان نے بل کی بعض شقوں کی شدید مخالفت کی۔ ساتھ ہی اپوزیشن ارکان کچھ دیر کے لیے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ بی جے پی […]

وقف ترمیمی بل 2024
قومی خبریں

وقف ترمیمی بل 2024 معاملہ، عوام سے تجاویز طلب

نئی دہلی: وقف (ترمیمی) بل 2024 کے سلسلے میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی ) نے عام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس بل کے بارے میں اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں۔ لوک سبھا کے رکن اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے ‘وقف (ترمیمی) بل، 2024’ کے وسیع […]

Friday Namaz
قومی خبریں

آسام حکومت کا ایک اور مسلم مخالف فیصلہ، جمعہ کی نماز کیلئے اسمبلی میں دوگھنٹے کا وقفہ ختم

گوہاٹی: آسام اسمبلی نے جمعہ کے دن کارروائی کے دوران مسلم رہنماوں کو نماز ادا کرنے کیلئے دیئے جانے والے 2 گھنٹے کے وقفہ کو ختم کردیا ہے۔ اسمبلی نے اپنے قوانین کے آرٹیکل 11 میں ترمیم کی ہے جو کاروبار کے ضوابط اور کارروائی کے طریقہ کار سے متعلق ہے۔ اس قانون کے تحت […]

سفرنامہ لدھیانہ
متفرق مضامین

بے پناہ عقیدت کے ساتھ حاضری اور بے پناہ کوفت کے ساتھ واپسی

عقیدت اس لئے کہ سرہندیؒ پیرِطریقت ضرور تھے لیکن جو کارنامے انہوں نے انجام دیئے، ان کا طریقت سے کوئی تعلق نہ تھا، بلکہ پیغمبری مشن یعنی دعوت و جہاد سے تعلق تھا۔ انہوں نے اکبراعظم کے ایجاد کردہ نئے مذہب ”دینِ الٰہی“ کو ختم کرنے جو جہاد کیا اس کے تفصیل کیلئے ہزاروں صفحات […]

کشمیری صحافی عرفان معراج
جموں و کشمیر قومی خبریں

جیل میں بند کشمیری صحافی عرفان معراج ہیومن رائٹس جرنلزم ایوارڈ سے سرفراز

سری نگر: جیل میں بند کشمیری صحافی عرفان معراج کو 2024 کے لیے انسانی حقوق اور مذہبی آزادی صحافت کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ عرفان معراج اس وقت سخت الزامات کے تحت قید ہیں۔ فری پریس کشمیر کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں ڈرگس کی وبا پر اپنے اثر انگیز کام کے لیے بہترین […]

تلنگانہ وقف بورڈ
تلنگانہ قومی خبریں

تلنگانہ وقف بورڈ کی وقف ترمیمی بل کے خلاف قرارداد منظور

تلنگانہ وقف بورڈ نے پیر کے روز متفقہ طور پر وقف ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کی اور اسے مسلم کمیونٹی اور وقف اداروں کو نشانہ بنانے والا ایک قدم قرار دیا۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ "تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ ملک کا پہلا وقف بورڈ بن گیا ہے جس […]

Bulldozer Justice
حالات حاضرہ

ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور ان کے گھروں کو گرانے پر سپریم کورٹ کی پراسرار خاموشی

ہندوستان میں مسلمانوں کے گھروں کو منظم طریقے سے مسمار کرنا صرف شہری منصوبہ بندی یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ ریاست کی جانب سے منظور شدہ تشدد کی ایک شکل ہے جو ملک میں انصاف کے تانے بانے اور انصاف کی روح کو ختم کر رہی ہے۔ قانون نافذ […]

urdu poets directory
متفرق مضامین

گورنمنٹ اردو لائبریری پٹنہ کی پیشکش: "شعراء و ادباء کی ڈائرکٹری”

گورنمنٹ اردو لائبریری، پٹنہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ سال رواں (2024)میں بہار کے شعراء و ادباء کی ڈائرکٹری شائع ہوئی ہے جس کا شاندار اجرا بہار اسٹیٹ الیکٹری سیٹی ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین اور ریاست کے سابق چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی کے دست مبارک سے گزشتہ چار اگست 2024 کو گورنمنٹ اردو لائبریری […]