دنیا بھر بالخصوص ملک بھر میں واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے تعلق سے تشویش پائی جارہی ہے اس ضمن میں مختلف افراد دیگر متبادل ایپس کو استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
واٹس ایپ کے مطابق ‘اس بارے میں مزید معلومات حاصل کریں کہ ہم آپ کی رازداری کو کس طرح محفوظ رکھتے ہیں اورساتھ ہی ہم فیس بک کے ساتھ کسی بھی معلومات کا اشتراک نہیں کریں گے’۔
واٹس ایپ کے ویریفائیڈ اکاوئنٹ نے 12؍جنوری 2021 کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘اپ ڈیٹ کی گئی ہماری رازداری کی پالیسی آپ کے دوستوں یا افراد خاندان کو ارسال کیے جانے والے پیغامات کی پرائیویسی کو متاثر نہیں کرے گی’۔
اس نے یہ بھی کہا ہے کہ ‘اس بارے میں مزید معلومات حاصل کریں کہ ہم آپ کی رازداری کو کس طرح محفوظ رکھتے ہیں اور ساتھ ہی ہم یہاں فیس بک کے ساتھ کسی بھی معلومات کا اشتراک نہیں کریں گے’۔
واٹس ایپ کی رازداری کی پالیسی کے بارے میں تشویش
‘ہم نے حال ہی میں اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں بہت سے سوالات موصول ہوئے ہیں۔ کچھ افواہوں کو بے جا پھیلایا جارہا ہے۔ ہم کچھ سوالات کا جواب دینا چاہتے ہیں جو ہمیں موصول ہوئے ہیں۔ ہم واٹس ایپ کو اس طرح ایپ ڈیپ کرنے جارہے ہیں جس سے لوگوں کو نجی طور پر بات چیت کرنے میں مدد ملتی ہے’۔
‘ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پالیسی اپ ڈیٹ سے دوستوں اور افراد خاندان کے ساتھ آپ کے پیغامات کی رازداری کو کسی طرح متاثر نہیں کیا جائے گا۔ اس کے بجائے اس اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ پر بزنس میسج کرنے سے متعلق تبدیلیاں شامل ہیں، جو اختیاری ہے اور اس کے بارے میں مزید شفافیت مہیا کی جائی گی کہ ہم ڈیٹا کو کیسے اکٹھا کرتے اور استعمال کرتے ہیں’۔
ذاتی پیغام رسانی کی رازداری اور حفاظت
‘ہم آپ کے نجی پیغامات کو عام نہیں کریں گے، نہ ہی آپ کی کالز سن پائیں گے اور نہ ہی فیس بک آپ کے پیغامات کو پڑھ سکے گا’۔
‘آپ جو بھی معلومات مشتہر کریں گے وہ آپ کے درمیان تک ہی محدود رہیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے ذاتی پیغامات کو اینڈ یو اینڈ انکرپشن (end-to-end encryption) کے ذریعہ محفوظ ہیں۔
’اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ‘ کیا ہے؟
واٹس ایپ کےسربراہ وِل کیتھکارٹ کے مطابق واٹس ایپ تقریباً دو ارب افراد کو دنیا بھر میں پرائیویٹ رابطوں کی سہولت فراہم کر رہا ہے اور اس میں پیغامات اور کالز اب بھی ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ‘ ہیں اور اس فیچر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اینڈ یو اینڈ انکرپشن کا مطلب ہے کہ واٹس ایپ سمیت کوئی بھی تیسرا فرد یا ادارہ واٹس ایپ پر دو افراد کے درمیان ہونے کے پیغامات یا کالز کو دیکھ یا سن نہیں سکتا۔
ہم اس سکیورٹی کو کبھی کمزور نہیں کریں گے اور ہم ہر چیٹ (بات چیت)کو واضح طور پر محفوط رکھتے ہیں۔
ہم آپ کا لوکیشن نہیں دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی فیس بک دیکھ سکتا ہے جب آپ واٹس ایپ پر کسی کے ساتھ اپنا لوکیشن شیئر کرتے ہیں تو آپ کا مقام اینڈ یو اینڈ انکرپشن ٹکنک کے ذریعہ محفوظ ہوجاتا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ آپ اسے شیئر کرتے ہیں اس کے علاوہ کوئی بھی آپ کا لوکیشن نہیں دیکھ سکتا ہے’۔
‘ہم آپ کے رابطوں کو فیس بک کے ساتھ شریک نہیں کرتے ہیں۔جب آپ ہمیں اجازت دیتے ہیں تو ہم میسجنگ کو تیز اور قابل اعتماد بنانے کے لئے آپ کی ایڈریس بک سے صرف فون نمبرز تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور ہم آپ کے رابطوں کی فہرست کو دوسرے ایپس کے ساتھ اشتراک نہیں کرتے ہیں جو فیس بک آفر کرتے ہیں’۔
گروپس نجی اور محدود ہی رہیں گے:
‘ہم پیغامات پہنچانے اور اپنی خدمت کو اسپام اور غلط استعمال سے بچانے کے لئے گروپ ممبرشپ کے استعمال کو برقرار رکھیں گے۔ ہم اس ڈیٹا کو اشتہارات کے مقاصد کے لئے فیس بک کے ساتھ اشتراک نہیں کرتے ہیں’۔
بزنس میسجنگ سے متعلق وضاحت
‘ہر دن دنیا بھر میں لاکھوں افراد واٹس ایپ پر ہر طرح کے کاروبار کے ساتھ محفوظ طریقے سے بات چیت کرتے ہیں۔ اگر آپ کاروباری اداروں کے ساتھ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو ہم اسے آسان اور بہتر تر بنانا چاہتے ہیں۔ ہم واٹس ایپ کے اندر ہمیشہ واضح ہوں گے جب آپ کسی ایسے کاروبار سے بات چیت کرتے ہو جو اسے استعمال کرتا ہو’۔
فیس بک ہوسٹنگ خدمات
‘کسی بھی کاروباری ادارہ یا فرد کے ساتھ پیغام رسانی آپ کے اہل خانہ یا دوستوں کے ساتھ پیغام رسانی سے مختلف ہے۔ کچھ بڑے کاروباروں کو اپنی تشہیر کے لئے ہوسٹنگ خدمات کا استعمال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کاروباری اداروں کو اپنے صارفین کے ساتھ واٹس ایپ چیٹس کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ جو واٹس ایپ استعمال کنندہ سے براہ راست رابطہ کریں گے اور ان سے معلومات کو حاصل کرسکتے ہیں’۔
‘جس کے بعد اس طرح کی معلومات کو یہ کاروباری ادارہ یا افراد اپنے مارکیٹنگ کے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتا ہے ، جس میں فیس بک پر اشتہار شامل ہوسکتا ہے’۔
کاروباری اداروں کے لیے نئی سہولیات
‘لوگ تیزی سے آن لائن کاروباری ادارہ یا افراد سے خریداری کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کاروباری ادارہ یا افراد اپنا سامان واٹس ایپ کے ذریعہ بھی فروخت کرسکتے ہیں۔ جس کے بعد لوگ دیکھ سکیں کہ کیا سامان خریدنے کے لئے دستیاب ہے’۔
‘اگر آپ کسی کاروباری ادارہ یا افراد کی طرف سے فراہم کی جانے والی اشیاء و خدمات کے بارے میں دیکھتے ہیں تو اسی بنیاد پر آپ کے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام میں بھی اسی طرح کے اشتہارت نظر آئیں گے’۔
‘اس طرح کی یہ خصوصیات اختیاری ہیں ۔ جب آپ ان کا استعمال کریں گے تو ہم آپ کو ایپ میں بتائیں گے کہ آپ کے ڈیٹا کو فیس بک کے ساتھ کس طرح شیئر کیا جارہا ہے’۔
واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ جس کے بعد اس نے اپنے صارفین کو 8؍فروری 2021 تک نئے شرائط و ضوابط کو قبول کرنے کے لیے کہا ہے۔
اس سے قبل کہا گیا تھا کہ کہ اس پلیٹ فارم پر واٹس ایپ اور اس کے استعمال کنندہ کے درمیان ایک اور تھرڈ پارٹی بھی ڈاٹا کو اکٹھا کرے گی۔
واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی کا اعلان کیا جس کے مطابق واٹس ایپ، اپنے صارفین کی معلومات کو تھرڈ پارٹی بشمول فیس بک کے ساتھ شیئر کر سکے گا۔ جس کے بعد دیگر کاروباری افراد اور ادارے صارفین سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔
( بشکریہ ای ٹی وی بھارت )