وقف زمین پر قبضہ کی کوشش
تلنگانہ

نظام آباد ضلع میں عید گاہ و قبرستان کی زمین پر قبضہ کی کوشش

ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے ویلپور منڈل حلقہ اسمبلی بالکنڈہ عید گاہ وقبرستان کی زمین پر قبضہ کی کوشش کی گئی جس پر جمعیت علماء ہند ضلع کلکٹر وکمشنر پولیس ‌نظام‌آباد کو تحریری یادداشت پیش کیا گیا اور اس معاملے میں مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

نظام آباد: (پریس نوٹ) تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی بالکنڈہ کے ویلپور منڈل میں واقع درج اوقاف عیدگاہ و قبرستان کی زمین پر ویلج ڈیولپمنٹ کمیٹی کی جانب سے قبضہ کی کوشش پر ویلپور منڈل میں حالاتِ انتہائی کشیدگی ہوگئے اس واقعہ پر مسلمانوں میں شدید برہمی پائی جاتی ہے تفصیلات کے بموجب ویلپور منڈل میں واقع درج اوقاف کی 4 ساڑھے چار ایکڑ زمین پر عیدگاہ اور مسلم قبرستان موجود ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے اس قیمتی زمین پر ویلج ڈیولپمنٹ کمیٹی کی جانب سے قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے۔ گذشتہ روز رات میں اس زمین پر راستہ کو ہموار کرنے کے لئے ویلج ڈیولپمنٹ کمیٹی کی جانب سے کوشش کی اطلاع پر پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اس کو ناکام بنادیا۔

ویلپور منڈل کی عیدگاہ، قبرستان پر قبضہ کی اطلاع پر جناب حافظ لئیق خان صدر جمعیتہ علماء نظام آباد نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو و کمشنر پولیس کالمیشور سے ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ویلج ڈیولپمنٹ کمیٹی ویلپور منڈل کی جانب سے عیدگاہ و قبرستان سے راستہ فراہم کرنے کی کوششیں لگاتار کئی سالوں سے کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس زمین کے تمام دستاویزات درج اوقاف ہونے کے باوجود زبردستی ویلج ڈیولپمنٹ کمیٹی راستہ فراہم کرنے اور پلے گراونڈ کے نام پر اس زمین پر ناجائز طور قبضہ کرنے کوشش میں مصروف ہے جس سے ویلپور منڈل کے مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

حافظ لئیق خان نے ضلع کلکٹر و کمشنر پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ ویلج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کریں۔ حافظ لئیق خان کو پولیس کمشنر نظام آباد نے اس بات کا تیقن دیا کہ عید گاہ و قبرستان کی زمین کی دستاویزات کی روشنی میں مکمل تحفظ کرنے کا یقین دلایا اور اس کی حصارِ بندی کے لیے اقدامات کرنے کا اظہار کیا۔