مفت کوچنگ
تلنگانہ

اقلیتی طلبہ کو ریاستی مسابقتی امتحانات کے لئے مفت کوچنگ

تلنگانہ میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ریاستی مسابقتی امتحانات کے لئے حکومت کی جانب سے مفت کوچنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست کی اقلیتی برادریوں کے امیدواروں کے لیے ریاستی مسابقتی امتحانات کے لیے تین ماہ کا فاؤنڈیشن کورس مفت فراہم کر رہی ہے۔

ریاستی اقلیتی بہبود کے محکمہ اور تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکاری پریس نوٹ میں کہا گیا کہ فاؤنڈیشن کورس میں TSPSC، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ (RRB) اور اسٹاف سلیکشن کمیشن (SSC) کی کوچنگ شامل ہوگی۔

اہل امیدوار 29 مئی سے 30 جون تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، 30 جون اس کی آخری تاریخ ہوگی۔ پریس نوٹ کے مطابق اس کوچنگ کے اہل ہونے کے لیے امیدوار کا کسی بھی شعبے میں گریجویشن ہونا چاہیے، امیدوار کا برسر روزگار نہیں چاہیے، اور حکومت کی طرف سے اسپانسر کردہ اسی طرح کی کوچنگ سے اس سے پہلے استفادہ نہ کیا ہو۔

درخواست دہندگان کو درخواست فارم کے ساتھ اپنے ایس ایس سی (سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ)، انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ، انڈر گریجویشن سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ اور پاسپورٹ سائز کی دو تصاویر جمع کرنی ہوں گی۔

کلاسس کا آغاز 3 جولائی کو تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل میں جامعہ نظامیہ کمپلیکس کی تیسری منزل پر، ایس بی آئی گن فاؤنڈری کے سامنے ہوگا۔