یونین پبلک سروس کمیشن نے آج سِوِل سروسز 2022 امتحان کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ ان امتحانات میں بھی لڑکیوں نے سبقت حاصل کی ہے۔ امیدوار اپنے نتائج اس ویب سائٹ https://upsc.gov.in/ پر دیکھ سکتے ہیں۔
سِوِل سروسز 2022 امتحان میں لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے پہلے چار رینکز پر قبضہ کیا۔ ایشیتا کشور سیول سرویسز امتحان 2022 کی ٹاپر ہیں جبکہ گریما لوہیا کو دوسرا، اوما ہارتھی کو تیسرا اور اسمرتی مشرا کو چوتھا رینک حاصل ہوا۔
یو پی ایس سی سول سروسز 2022 کی میرٹ لسٹ میں کل 933 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں 345 جنرل کوٹہ، 99 ای ڈبلیو ایس، 263 او بی سی، 154 ایس سی اور 72 ایس ٹی سے ہیں۔ ان میں سے ملک کے اعلی ترین عہدوں کے لئے 180 کو آئی اے ایس کے لیے، 200 امیدواروں کو آئی پی ایس کے لیے اور 38 امیدواروں کو آئی ایف ایس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ٹاپ 10 میں صرف ایک مسلم امیدوار نے جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے وسیم احمد بھٹ نے 7 ویں پوزیشن حاصل کی۔ سول سرویسز امتحان 2022 میں تقریباً 25 مسلم امیدراوں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔
یو پی ایس سی میں کامیاب ہونے والے مسلم امیدواروں کی فہرست
وسیم احمد بھٹ ساتواں رینک
مسکان ڈگر 72 واں رینک
نوید احسان بھٹ 84 واں رینک
اسد زبیر 86 واں رینک
عامر خان 154 واں رینک
روحانی 159 واں رینک
عائشہ فاطمہ 184 واں رینک
شیخ حبیب اللہ 189 واں رینک
ذو فشاں حق 193 واں رینک
منان بھٹ 231 واں رینک
عاقب خان 268 واں رینک
معین احمد 296 واں رینک
محمد عدل احمد 298 واں رینک
ارشد محمد 350 واں رینک
رشیدہ خاتون 354 واں رینک
ایمن رضوان 398 واں رینک
محمد رسون 441 واں رینک
محمد عرفان 476 واں رینک
سید محمد حسین 570 واں رینک
قاضی عائشہ ابراھیم 586 واں رینک
محمد افضل 599 واں رینک
ایس محمد یعقوب 612 واں رینک
محمد شاداں 642 واں رینک
تسکین خان 736 واں رینک
محمد صدیق شریف 745 واں رینک
عقیلہ بی ایس 760 واں رینک
محمد برہان زماں 768 واں رینک
فاطمہ حارث 774 واں رینک
ارم چودھری 852 واں رینک
شرین شاہانہ ٹی کے 913 واں رینک