حج 2023 کے سلسلے میں سعودی حکومت نے گورنمنٹ آف انڈیا کو سرکولر جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے کہ ملک سے آنے والے عازمین حج کو ہدایت دی گئی ہے کہ حج کے لیے بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کی درخواست نہ دیں۔
سعودی حکومت ان کی صحت اور حفاظت کے بندوبست کے حوالے سے حساس ہے۔ لہٰذا بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کے لیے درخواست نہ دی جائے، انہیں اس سال حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سعودی حکومت نے سرکولر جاری کر کے ملک سے جانے والے عازمین کو اطلاع دی ہے کہ بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کی درخواست حج کے لیے نہ دیں۔ اگر وہ درخواست دیتے ہیں تو وہ درخواست خود بخود منسوخ کر دی جائے گی۔
بچوں کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے سعودی حکومت حساس ہے اور یہی وجہ ہے کہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس لیے بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کو رواں برس سفر حج پر لے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
ملک بھر سے بڑی تعداد میں عازمین حج درخواست دے رہے ہیں۔ پہلی اور دوسری قسط کی بھی نوٹیفکیشن جاری ہوچکی ہے۔ تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں لیکن سعودی حکومت کی موجودہ گائیڈ لائن پر عمل کرنا ہوگا اور بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کی درخواست اگر دی جائے گی تو وہ خود بخود منسوخ ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ حج 2023 میں اس سال حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے بہت ساری تبدیلیاں کی گئی جن میں حج اخراجات میں کمی بھی شامل ہے۔