بارہ برس سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کی اجازت نہیں
حالات حاضرہ مسلم دنیا

حج 2023 کے لئے آج سے آن لائن فارم داخل کرنے کا آغاز

حج 2023 کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا نے 10 فروری سے آن لائن فارم داخل کرنے کا آغاز کیا ہے، حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ 10 فروری سے آن لائن فارم داخل کرنے کا آغاز کیا جا رہا ہے اور ہم پوری طرح سے عازمین کی خدمات کے لئے تیار ہیں۔

آن لائن فارم داخل کرنے کے دوران عوام کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے حج فارم سے متعلق ساری معلومات موبائل فون پر مہیا کی گئی ہیں تاکہ کسی کے پاس اگر کمپیوٹر نہ ہو تو وہ موبائل فون سے بھی درخواست دے سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار عازمین کو یہ سہولت دی گئی ہے کی وہ کہاں سے جانا چاہتے ہیں اُنکے سہولت کے حساب سے اُنہیں اسی امبارگشن پوائنٹ سے روانہ کیا جائیگا، حج کے لئے 25 امبارگشن پوائنٹ بنائے گئے ہیں اور اس بار عازمین کی عمر کی میعاد بھی ختم کر دی گئی۔

خواتین، بچوں اور معذوروں پر خاص خیال رکھا گیا ہے اُنہیں خاص سہولتیں دی جائیگی۔لیکِن ویکسین ہر ایک کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکومت نے 80 فیصد کوٹہ حج کمیٹی کے لئے مختص کیا ہے جبکہ پہلے یہ بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ 75 ہزار 25 عازمین اس بار حج کے لیے روانہ کئے جائیں گے۔

رواں سال حج کی پالیسی کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے، تاخیر کے سبب اب حج کمیٹی کے ذمہ بہت ساری ذمہ داریاں ہیں اور وقت کم ہے، اس لئے رواں برس حج کمیٹی آف انڈیا کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری طرح سے نبھا رہے ہیں اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ عازمین کو کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔