ریاض: یمن میں حوثی باغی ملیشیا کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ پامالیاں جاری ہیں۔
حوثی باغی ملیشیا نے صنعاء کے جنوب میں ٹی وی پریزنٹر اشواق الیریمی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ سفر کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
انسانی حقوق کے ذرائع نے بتایا کہ حوثی بندوق بردار خاتون اینکر اشواق الیریمی کو دو ساتھیوں کے ساتھ بلاد الروس علاقے کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور پھر صنعا کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں لے گئے اور پھر اسے رہا کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ صنعاء کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اینکر الیریمی کے رشتہ داروں کو مطلع کیا کہ اشواق نے صنعا کے جنوب میں واقع ذمار گورنری جاتے ہوئے بغیر محرم سفر کیا تھا۔