فلسطین کی زر خیز زرعی زمین پر اسرائیلی ٹرین
مسلم دنیا

فلسطین کی زرعی زمین پر اسرائیلی ٹرین

یروشلم : اسرائیل کے اندر المقیبلہ گاؤں کے فلسطینی لوگ اپنی سادہ زرعی زمین بچانے کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں۔ یہ گاؤں پورے خطے میں اپنی غیر معمولی خوبصورتی کیلئے مشہور ہے۔

اس کا رقبہ 20 لاکھ مربع میٹر نجی فلسطینی اراضی پر مشتمل ہے جو دیہاتیوں کی نصف زرعی اراضی کا حصہ ہے۔ کل زرعی رقبہ 30 لاکھ 800 ہزار مربع میٹر سے زیادہ نہیں ہے۔

اسرائیلی ویژن کے مطابق یہ ریلوے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں بین الاقوامی آزاد صنعتی زون سے اسرائیل کے اندر عفولہ شہر تک سامان کی ترسیل کا کام کرے گا اور اسے ’’مرج بن عامر‘‘ ریلوے اسٹیشن سے منسلک کیا جائے گا۔ جوعفولا سے تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اور یہ لنک مشرق کو بسان کی طرف، اور وہاں سے مستقبل میں اردن کے ساتھ ساتھ مغرب میں حیفا کی بندرگاہ تک تیار کیا جائے گا۔

اس منصوبے کا تخمینہ ساڑھے تین ارب شیکل (تقریباً 883 ملین ڈالر) ہے، جس میں تقریباً 15 کلومیٹر کی لمبائی والی ڈبل لین سڑک کی تعمیر، پلوں اور سرنگوں کا نظام شامل ہے۔

اس میں ایک رقبہ سامان ذخیرہ کرنے کے لیے مختص کیاجائے گا اور ایک بارڈر کراسنگ اور مسافر اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔