crime
تلنگانہ

حیدرآباد میں مؤذن صاحب کی خود کشی

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک انتہائی تکلیف دہ واقعہ پیش آیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

پرانے شہر کے علاقے تالاب کٹہ کی مسجد فتح شاہ کے ایک مؤذن صاحب نے مسجد کے کمرے میں خودکشی کرلی۔

مقامی ذرائع اور پولیس کے مطابق 24 سالہ اصغر بادشاہ عبد الراہی نے آج اپنے کمرے میں پھانسی لے لی۔ وہ پہلے ممبئی میں رہا کرتے تھے بعد ازاں حیدرآباد منتقل ہوگئے تھے۔

ان کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے۔ خودکشی کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

مسجد کے مؤذن صاحب کی خود کشی انتہائی افسوس ناک اور باعث تشویش معاملہ ہے۔