نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ سے ملحقہ مساجد کے ائمہ کرام نے منگل کے دن وزیر اعلی اروند کیجروال کی قیام گاہ کے قریب احتجاج کیا اس دوران ائمہ کرام نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ چند مہینوں سے ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
احتجاج میں شریک ایک امام صاحب نے کہا کہ وہ حکام تک اپنی آواز پہنچانے کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ دہلی وقف بورڈ سے ملحقہ مساجد کے ائمہ کرام اور مؤذّنین نے کیجروال کی قیام گاہ کے باہر گذشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایک احتجاج منعقد کرنے کی دھمکی دی تھی۔
چند ملازمین نے دعویٰ کیا کہ ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں کیونکہ محکمہ مال نے دہلی حکومت کی طرف سے بورڈ کو دی گئی گرانٹ روک دی گئی ہے۔