سعودی عرب میں امتحانی ہالز میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ طالبات کو امتحان کے دوران خواتین کا روایتی سعودی لباس عبایا پہننے کی اجازت نہیں ہوگی، طالبات کو امتحانی مراکز کے اندر رہتے ہوئے اسکول یونیفارم کی پابندی کرنی ہوگی۔
ایک سعودی لڑکی ڈالیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سے پوچھا کہ کیا امتحانات کے دوران حجاب پہننا جائز ہے؟ جس کے جواب میں سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے۔
عبایا کیا ہے؟
عبایا مشرقی وسطی بالخصوص سعودی عرب میں پہنا جانے والا ایک باہری لباس ہے، یہ ایک ڈھیلا ڈھالا ایسا لباس ہے، جس میں پورا جسم چھپ جاتا ہے۔ ہاتھ، سر اور پاوں بھی ڈھکے ہوئے ہوتے ہیں۔ عبایا عام طور پر کالے رنگ کا ہوتا ہے، مگر آج کل یہ دیگر رنگوں میں بھی بازار میں دستیاب ہے اور خواتین میں ہلکے نیلے اور گلابی رنگ کا عبایا بھی پہننے کا رواج بنتا جارہا ہے۔