Babri Masjid Demolition Anniversary
تلنگانہ

بابری مسجد شہادت پر خواتین کی اجتماعی دعائیہ مجلس

حیدرآباد: بابری مسجد کی شہادت کی 30 ویں برسی کے موقع پر حیدرآباد کے سعیدآباد کے عیدگاہ اجالا شاہ میں مسلم خواتین و طالبات نے مسجد کی بازیابی کے لئے اجتماعی دعا و قنوت نازلہ کا اہتمام کیا، اس موقع پر خواتین اسلام اپنے ہاتھوں میں بینر لیے ہوئے تھیں۔ جس پر بابری مسجد سے متعلق باتیں اور اشعار لکھے ہوئے تھے خواتین کی کثیر تعداد اس دعائیہ مجلس میں شریک تھی۔

خواتین نے بابری مسجد کی بازیابی کیلئے احتجاج کیا اور کہا کہ بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو پولیس کی موجودگی میں شدت پسند تنظیموں کی جانب سے شہید کردیا تھا۔

خواتین نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت کو ہم نہیں بھولیں گے اور آنے والی نسل کو بابری مسجد کی شہادت سے متعلق بتائیں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ بابری مسجد کی بازیابی کیلئے جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی۔

خواتین نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے اپنی دوکانیں، ادارے بند رکھیں، گھر پر سیاہ جھنڈے لگائے اور بازو پہ سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج درج کرائیں۔