منی پور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ایک پروفیسر نے مسلم طالب علم کو ”اجمل قصاب‘‘ کہہ کر مثال بیان کی جس پر یہ باہمت طالب علم مکمل احترام کے ساتھ پروفیسر سے کہہ رہا ہے کہ یہ مذاق نہیں ہے۔
پروفیسر کہتا ہے اچھا تم تو میرے بچے جیسے ہو، میں نے تو مذاق کی تھی طالب علم کہتا کیا آپ اپنے بیٹے کو دہشت گرد کہہ کر مخاطب کرسکتے ہو، یہ کوئی مذاق ہے؟
پروفیسر اور طالب علم کے درمیان ہوئی گفتگو کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ طالب علم نے پروفیسر سے کہا کہ یہ مذاق قابل برداشت نہیں، آپ میرے مذہب کا مذاق نہیں اڑا سکتے۔
طالب علم نے پروفیسر کو کہا کہ آپ کلاس میں مجھے کیسے اتنے لوگوں کے سامنے دہشت گرد کہہ سکتے ہیں۔ طالب علم نے پروفیسر سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹیچر ہیں، آپ مجھے اس طرح نہیں کہہ سکتے۔ اس دوران کلاس میں بیٹھے دیگر طالب علم خاموش بیٹھے رہے یا ہنستے رہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی نے مذکورہ پروفیسر کو معطل کردیا ہے۔ ایم آئی ٹی نے پروفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات ختم ہونے تک انہیں کلاس میں جانے سے روک دیا گیا ہے اور وہ انکوائری تک کوئی بھی کلاس نہیں لے سکیں گے۔