بارہ برس سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کی اجازت نہیں
مسلم دنیا

دو مساجد مقدسہ میں ایک دن میں ہزاروں افراد کی رہنمائی

حرمین شریفین کی دو مقدس مساجد میں ایک روز میں 40 ہزار 365 افراد کو رہنمائی فراہم کی گئی، 2,000 بروشرز اور پمفلٹ فراہم کیے گئے، 2 ہزار 485 افراد کو طواف کی خدمات فراہم کی گئیں، طواف اور سعی کے لیے 2 ہزار 822 گاڑیاں فراہم کی گئیں۔

العربیہ کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا کہ ہفتہ 2 جمادی الاولی کو 40 ہزار 365 افراد کو ان کی مختلف زبانوں میں رہنمائی فراہم کی گئی۔

صدارت عامہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک انفوگرافک میں مزید کہا کہ ایک لاکھ 30 ہزار لٹر جراثیم کش ادویات استعمال کی گئیں، 16 ہزار قالین فراہم کئے گئے۔ جراثیم کشی کیلسے 550 لیٹر بائیو کیئر استعمال کیا گیا۔

500 لیٹر جراثیم کش مواد روبوٹس کے ذریعہ استعمال کیا گیا 29 ہزار 800 لٹر جراثیم کش محلول سطحوں کو صاف کرنے کیلئے استعمال ہوا۔ ہاتھوں کی صفائی میں 500 لٹر جراثیم کش مواد استعمال کیا گیا۔ 21 ہزار افراد نے ڈیجیٹل آگاہی سے استفادہ کیا اور 85 ہزار افراد نے فیلڈ میں آگاہی حاصل کی۔