سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلہ میں ایک اور اقدام کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ کی جانب سے ویزٹ ویزے پر آنے والے زائرین کو ڈرائیونگ کے لئے این او سی جاری کرنے کی سہولت ’ البشراعمال‘ پر فراہم کردی گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق رینٹ اے کار سروس کی کمپنیوں کو البشر اعمال کے ذریعہ خصوصی این او سی جاری کرنے کی جازت دی گئی ہے۔
ویزٹ ویزے پر مملکت آنے والے ایسے زائرین جن کے پاس مملکت کیلئے منظور شدہ کارآمد انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ہے انہیں ادارہ ٹریفک پولیس سے رجوع کئے بغیر مملکت میں گاڑی چلانے کیلئے خصوصی این او سی جاری کیا جاسکتا ہے۔
مملکت آنے والے زائرین کو جاری کیا جانے والا این او سی رینٹ اے کار سروس والی کمپنیوں کے ’’ البشراعمال‘ پلیٹ فارم سے جاری کیا جاتا ہے جس کیلئے زائرین کے پاسپورٹ پر درج امیگریشن نمبر کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
ڈرائیونگ کیلئے فراہم کئے جانے والے این او سی کی سہولت قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں آنے والے ان زائرین کو بھی جاری کیا جاسکے گا جو ورلڈ کپ کے دوران مملکت آئے ہوئے ہیں۔