اڈپی: کرناٹک میں جیسوئٹ اسکول میں ایک ثقافتی پروگرام کے دوران بدھ کے روز مبینہ طور پر لاؤڈ اسپیکر پر اذان چلانے اور طلباء کے نماز ادا کرنے پر ہندو تنظیموں نے اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر طالب علموں کو نماز پڑھنے کے لیے کہا جا رہا ہے، اس دوران بیک گراونڈ اذان بھی سنائی دے رہی ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی ہندو تنظیموں نے اسکول کے سامنے احتجاج کیا، اسکول انتظامیہ کی جانب سے ہندو طلبہ کو نماز پڑھانے پر اعتراض کیا گیا۔تاہم بعد میں معاملہ سنجیدہ ہوتا دیکھ اسکول کے حکام نے فوری طور پر معافی مانگ لی۔
ایک دیگر ویڈیو میں ٹیچر نے واضح طور پر کہا کہ ثقافتی پروگرام کے دوران اسلامی نماز سماج میں ہم آہنگی اور مساوات کا پیغام دینے کے مقصد سے کی گئی تھی لیکن بیک گراونڈ میں اذان چلانا ایک غلطی تھی۔