سرینگر : جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت پر ایک بار پھر دفعہ 370 کی منسوخی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔
ٹویٹر پر محبوبہ مفتی نے لکھا کہ "لیہہ میں احتجاج اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف تھی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "خوش قسمتی سے لداخ کے لوگ کشمیر کے برعکس پرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل رکھتے ہیں لیکن یہاں کشمیر میں لوگ آزادی سے سانس بھی نہیں لے سکتے۔”
واضح رہے کہ کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے لیہہ اپیکس باڈی کے ساتھ مل کر بدھ کو لداخ بند منایا۔ لیہہ میں سینکڑوں کی تعداد میں احتجاج کرنے والے افراد نے لداخ کے لیے ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ لداخ کو 5 آگست 2019 کو جموں و کشمیر ریاست سے الگ کر کے یونین ٹریٹری کا درجہ دیا گیا ہے۔