کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ریاست تلنگانہ کے پرانے شہر حیدرآباد پہنچ گئی ہے۔ راہل گاندھی شمس آباد سے آرام گڑھ اور پولیس اکیڈمی ہوتے ہوئے تاریخی چار مینار کے دامن میں پہنچے جہاں پہلے سے ہی سینکڑوں کی تعداد میں کانگریس کارکن اور عوام موجود تھے۔
راہل گاندھی کی آمد سے پہلے چار مینار کے دامن میں کانگریس کارکن اور عوام راہل گاندھی کا انتظار کررہے تھے راہل گاندھی پہنچنے کے بعد اجتماعی طور پر قومی ترانہ گایا گیا۔
قومی ترانہ کے بعد کانگریس کارکنوں نے پر جوش انداز میں نفرت چھوڑو بھارت جوڑو کے نعرے لگائے۔ بعد ازاں راہل کی یاترا وہاں سے آگے کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔
شمس آباد سے شروع بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے جگہ جگہ خیر مقدمی اسٹیج بناتے ہوئے راہل گاندھی کی اس یاترا کا استقبال کرتے دیکھے گئے۔
اس یاترا کے سلسلہ میں زبردست انتظامات کیے گئے تھے۔ راہل گاندھی جوش و خروش سے بھارت جوڑو یاترا کررہے ہیں۔
وہیں دوسری جانب راہل گاندھی کی یاترا کی حیدرآباد میں آمد پر تلنگانہ کی حکمراں پارٹی کے رہنماوں بالخصوص کے ٹی آر نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔