حیدرآباد۔27 ستمبر(راست) مولانا حافظ خلیل احمد کی اطلاع کے بموجب دارالعلوم فیض رسولﷺ کے زیر اہتمام فقید المثال جلسۂ دستار بندی وعطائے خلعت بتاریخ 28 ستمبر 2022ء بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب بمقام جامع مسجد رابعہ بالا پور رائل کالونی چندرائن گٹہ حیدرآباد تلنگانہ منعقد ہوگا۔
اس جلسہ کی سرپرستی زین الفقہاء مفکر اسلام حضرت العلامہ مولانا مفتی خلیل احمد صاحب قبلہ فرمائیں گے۔ مہمان مقررین کرام میں حضرت مولانا حافظ سید صغیر احمد نقشبندی صاحب قبلہ (شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ)، حضرت مولانا عبداللطیف صاحب قبلہ (شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ)،حضرت مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری صاحب قبلہ، حضرت مولانا حافظ نصیر الدین صاحب قبلہ(بانی و مہتمم دارالعلوم محبوبیہ)، حضرت مولانا حافظ عرفان صاحب قبلہ(استاد جامعہ نظامیہ)، پیر طریقت حضرت الحاج واحد علی شاہ نوری صاحب قبلہ کے پر افروز خطابات ہوں گے۔
مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ماہر قانون داں عالیجناب ایم اے مجیب صاحب (سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ و صدر کل ہند بزم رحمت عالم) مقبول ملت عالیجناب الحاج احمد پاشاہ قادری صاحب (معتمد عمومی مجلس اتحاد المسلمین وایم ایل اے حلقہ یاقوت پورہ) عالیجناب احمد کسعدی صاحب( کونسلر بالا پور رائل کالونی) شرکت فرمائیں گے۔
حضرت مولانا حافظ خلیل احمد صاحب (امام و خطیب جامع مسجد رابعہ ومہتمم دارالعلوم فیض رسولﷺ )تعلیمی رپورٹ پیش کریں گے۔ مدرسہ ہذا کے طلبہ قرأت ونعت پاکﷺ سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔
نظامت کے فرائض حافظ عبید اللہ حسینی انجام دیں گے۔ بعد نماز عشاء تناول طعام کا اہتمام رہے گا اور خواتین اسلام کے لئے پردہ کا خصوصی اہتمام رہے گا۔ کنوینر جلسہ حافظ محمد ساجد احمد قادری و مولوی حافظ شعیب نے عامۃ المسلمین سے کثیر سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔