nia raids on pfi locations across the country
قومی خبریں

پی ایف آئی کے خلاف دوبارہ کریک ڈاؤن

قومی تحقیقاتی ایجنسی اور دیگر ایجنسیوں نے ایک بار پھر ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اسے دوسرے راؤنڈ کا چھاپہ بتایا جا رہا ہے۔ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، دہلی، کیرالہ، گجرات، کرناٹک اور آسام میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بنگلورو: ریاست کرناٹک کی ریاستی پولیس نے آج ریاست کے بیشتر اضلاع میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران پولیس نے 40 کارکنان کو بیرون ملک سے رقم جمع کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پی ایف آئی کے کارکنان اور رہنماون کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا گیا۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں پر الزام ہے کہ یہ کارروائی غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت حاصل کرنے کے شبے میں کی گئی۔ اضلاع میں ایس پی کی قیادت میں چھاپے مارے گئے۔ فی الحال ریاستی پولیس نے پی ایف آئی کے 40 کارکنان کو حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو قومی تحقیقاتی ایجنسی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور ریاستی پولیس فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملک کی 11 ریاستوں میں چھاپے مارے تھے، اس دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 106 سے زیادہ رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔