unique woman in the world who has not drunk water for 17 years
مسلم دنیا

17 سال سے پانی نہ پینے والی دنیا کی انوکھی خاتون

قاہرہ: پانی انسانی جسم کی اہم ترین ضرورتوں میں سے ایک ضرورت ہے لیکن دنیا میں ایک خاتون ایسی بھی ہیں جن کا جسم پانی قبول نہیں کرتا چنانچہ انہوں نے 17 سال سے پانی نہیں پیا ہے۔ یہ معروف مصری اداکارہ سماح انور نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صحت کے مسائل کے باعث 17 برس سے پانی نہیں پیا ہے۔

ایم بی سی کے پروگرام کلام الناس کے ساتھ انٹرویو میں سماح انورنے کہا ہے کہ جب بھی سادہ پانی کا ایک گھونٹ پیتی ہوں تو اس کی بو اور رنگ سے میری صحت خراب ہوتی ہے اور اس کے جسم پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی پینے سے میرے پیٹ میں درد ہوتا ہے اور جسم میں تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے۔ سماح انور کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ آپ براہ راست پانی پئیں، پھلوں، سبزیوں، کافی اور سافٹ ڈرنک کے ذریعے بھی پانی آپ کے جسم کو مل رہا ہے۔ میرے جسم کو جتنی مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے وہ ان چیزوں سے حاصل ہوجاتی ہے۔

سماح انور کون ہے

سماح انور ایک مصری اداکارہ ہے جنہوں نے قاہرہ یونیورسٹی میں فرانسیسی زبان کی تعلیم حاصل کی، وہ اداکارہ سعد حسین عبداللہ انور کی بیٹی ہے۔