مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سقوط حیدرآباد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو 17 ستمبر کو قومی یکجہتی کا دن منانا چاہیے اور اس ضمن میں مجلس نے مرکزی حکومت کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔
اویسی نے مزید کہا کہ 17 ستمبر کو یقینا لاکھوں مسلمان کا قتل عام اور خون خرابہ ہوا اور خواتین کی عصمت ریزی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 17ستمبر کو مجلس قومی یکجہتی کے طور پر منائے گی اور مجلس کی جانب سے 16 ستمبر کے دن عیدگاہ میر عالم کے قریب جمع ہوکر ایک بائک ریلی منعقد کی جائے گی جو ٹگل کنٹہ جائے گی جس کو ہم نے ترنگا ریلی کا نام دیا ہے۔ اور ایک عوامی جلسہ ہوگا۔
واضح رہے کہ 17 ستمبر کو حیدرآباد کا سقوط ہوا اور حیدرآباد ہندوستان میں شامل ہوا تھا۔ مورخین کے مطابق سقوط حیدرآباد کے موقع پر لاکھوں مسلمان کا قتل عام ہوا تھا۔