special status of kashmir will not return: says Ghulam Nabi Azad
جموں و کشمیر قومی خبریں

کشمیر کا خصوصی درجہ بحال نہیں ہوگا: غلام نبی آزاد

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ میں آج کانگریس پارٹی کے سابق سینیئر رہنما غلام نبی آزاد کی قیادت میں ایک میگا ریلی منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام اور غلام نبی آزاد کے حامیوں نے شرکت کی۔

غلام نبی آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نئی پارٹی ریاستی کی ترقی کے لئے کام کرے گی اور اس پارٹی میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی سب کی گنجائش ہوگی جبکہ پارٹی کے نام اور پرچم کا انتخاب جموں و کشمیر کی عوام کرے گی۔

غلام نبی آزاد نے وقت کے حکمرانوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کشمیر کے ساتھ وقتا فوقتا پر عام لوگوں کو دھوکہ دیا اور لگاتار ان کو بے بنیاد خواب دکھاتے رہے۔
غلام نبی آزاد نے کہا کہ میں لوگوں سے یہ نہیں کہوں گا کہ آپ مجھے ووٹ دو، میں 370 واپس لاوں گا، کشمیر کا خصوصی درجہ اب بحال نہیں ہوگا، کیونکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس کے لئے اکثریت درکار ہے اور وہ فی الحال ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو سٹیٹ واپس دلاکر رہو ں گا جس کا میں لوگوں کے ساتھ وعدہ کرسکتا ہوں۔