Muslim students who have succeeded in NEET
قابلِ فخر مسلم نوجوان

نیٹ NEET میں کامیاب ہونے والے مسلم طلبہ وطالبات

ملک بھر میں 17 جولائی کو نیشنل انٹرنس ایلجیبلٹی ٹیسٹ یعنی نیٹ امتحانات منعقد کیا گیا تھا، جس میں ملک بھر سے تقریباً 18 لاکھ سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا جن میں سے 9 لاکھ سے زائد طلباء اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس مسابقتی امتحان میں ملک کے مختلف علاقوں سے مسلم طلبہ و طالبات نے بھی شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ ان میں سب سے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بیدر حافظ طلبہ ہیں جنہوں نے اس امتحان میں شاندار رینک حاصل کیا

کرناٹک کے بیدر ضلع میں واقع شاہین ادارہ کے 12 حفاظ طلباء NEET امتحان میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ طلباء نے نیٹ امتحان میں بہترین پوزیشن حاصل کرتے ہوئے میڈیکل کالجز میں اپنی اپنی سیٹیں کنفرم کرنے میں کامیاب رہیں۔

جموں وکشمیر کے کئی امیدوار اس امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں ملک بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے حاذق پرویز ہے جنہوں نے ملکی سطح پر 10 واں رینک حاصل کیا ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے حاذق پرویز لون نے اس امتحان میں 720 میں سے 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

پلوامہ ضلع کے ترال علاقے کے رہنے والے فرقان الواحد نے بھی نیشنل انٹرنس ایلجیبلٹی ٹیسٹ میں 680 نمبرات حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح شمالی کشمیر کے ٹنگ مرگ علاقے کے ترک بٹ پورہ گاؤں کے دو طلباء زاہد فیاض اور عارفیہ ریاض بھٹ نے بھی نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر کے بالترتیب 575 اور 582 نمبرات حاصل کرکے کامیاب ہوئے ہیں۔

بہارکے ضلع سیتامڑھی کے نانپور بلاک کے تحت پنڈول بزرگ پنچایت کے بھائی اور بہن نے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ علاقہ کا بھی نام روشن کیا ہے۔ بھائی محمد سراج احمد نے جہاں ایم بی بی ایس کے داخلہ ٹیسٹ نیٹ (NEET) میں 720 میں سے 652 نمبر حاصل کر کل ہند سطح پر بہتر مقام حاصل کیا ہے، وہیں بہن کنیز فاطمہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی (ایجوکیشن)کے داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

نیٹ میں اجمل فاؤنڈیشن کے 240 سے زائد طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے 2020 میں 84، 2021 میں 150 اور اس بار یعنی 2022 کے NEET امتحان میں 240 سے زائد طلباء نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس سلسلے میں اجمل فاؤنڈیشن کے سرپرست مولانا بدرالدین اجمل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجمل سوپر 40 کے 240+ طلباء کو میری دلی مبارکباد، جنہوں نے NEET امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا اچھا ہے کہ اجمل سپر 40 اپنے قیام کے بعد سے ہی اپنی بہترین کارکردگی پر گامزن ہے کیونکہ 2020 میں 84، 2021 میں 150 اور 2022 کے NEET امتحان میں 240 سے زائد طلبا کامیاب کامیاب ہوئے ہے۔ کامیاب ہونے والے طلبا کی تعداد بڑھی ہے۔

ریاست اترپردیش کے دار الحکومت لکھنو کی طالبہ یشفین شہران نہ صرف کامیاب ہوئی ہیں بلکہ انہوں نے پورے لکھنو میں ٹاپ کیا ہے۔ یشفین شہران لکھنو کے سٹی مونٹیسوری اسکول کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے آل انڈیا سطح پر قومی اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ یعنی این ای ای ٹی 2022 میں 115 واں رینک حاصل کرکے لکھنؤ ٹاپر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ریاست بہار کے ضلع گیا کی مسلم طلبہ نے میڈیکل کی’نیٹ ‘ امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نکسل متاثرہ علاقہ کوٹھی گاؤں کی رہائشی افشاں مرتضی نے 720 نمبر کے نیٹ امتحان میں 671 نمبر حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔

مغربی بنگال کے الامین مشن کے 500 سے زائد طلبہ نے نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ الامین مشن پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو گذشتہ تین دہائیوں سے کوچنگ فراہم کررہا ہے۔ جو قابل ستائش ہے۔