بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اتر پردیش کی طرح بہار میں بھی مدارس اور مساجد کا سروے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سنگھ نے کہا کہ ہم نے نتیش کمار حکومت سے بہار کے مدارس اور مساجد کا سروے کرنے کا مطالبہ کیا، خاص طور پر مسلم اکثریتی سیمانچل خطے میں۔ ہمارے پاس اس بارے میں ڈیٹا ہونا چاہیے کہ ان خطوں میں کون مدرسے اور مساجد چلا رہے ہیں اور کون ان میں رہ رہے ہیں‘‘۔
گری راج سنگھ نے مزید کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے صحیح فیصلہ لیا ہے اور وہ اتر پردیش میں مدارس اور مساجد کا سروے کر رہی ہے۔ ہمیں بہار میں بھی اس نقطہ نظر کی ضرورت ہے کہ کم از کم ان لوگوں کو چیک کریں جو مدارس اور مساجد میں پناہ لے رہے ہیں‘‘۔
بہار کا سیمانچل علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ سمجھا جاتا ہے جہاں 60 فیصد سے زیادہ آبادی مسلمانوں کی ہے۔ اس کے علاوہ وہاں بڑی تعداد میں روہنگیا اور بنگلہ دیشی شہری بھی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں ہوگی حکومت نے مدارس کا سروے کرانے کا حکم دیا ہے۔ جس پر مسلمانوں میں سخت برہمی پائی جاتی ہے۔