ملک بھر میں گذشتہ روز 176 ویں یوم آزادی کا جشن منایا گیا ہے۔ آج بھی ملک کے کئی علاقوں میں اس ضمن میں مختلف پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔
شہر حیدرآباد کے علاقے نانل نگر سرکل روڈ پر 16 اسکولوں کے 700 سے زائد اسکولی طلبہ کی جانب سے ایک پروگرام پیش کیا گیا۔ اس سرکل پر اسکول کے بچوں نے گول دائرہ کی شکل میں کھڑے ہوکر قومی ترانہ اور وندے ماترم گایا۔ اس دوران ٹرافک پولیس اہلکار اور دیگر لوگوں نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا۔
مقامی ٹرافک پولیس اہلکاروں نے 10 منٹ کے لئے ٹرافک کو روک دیا تھا اور اس پروگرام میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ حیدرآباد میں آج بھی مختلف مقامات پر چوراہوں پر اس طرح کے پروگرام منعقد کیے گئے جس میں پولیس اہلکاروں سمیت مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔