وزٹ مائی مسجد پروگرام وقت کی اہم ضرورت
تلنگانہ

وزٹ مائی مسجد پروگرام وقت کی اہم ضرورت

حیدرآباد: "میری مسجد کا دورہ کریں” ( وزت مائی ماسک پروگرام ) مسجد عالمگیر، گٹالہ بیگم پیٹ، مادھا پور میں منعقد کیا گیا۔ جس میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی عوام کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کے منتظمین کے مطابق اس پروگرام میں 5 سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران انہیں اسلام اور مسجد سے متعلق بہت اہم باتیں بتائی گئیں کہ مسجد میں کیا ہوتا ہے، آزان کیوں دی جاتی ہے؟ نماز کس طرح پڑھی جاتی ہے اور اسلام بھائی چارہ اور امن کے تعلق سے کیا سکھاتا ہے۔

اسلام کی ہم وطنوں کے ساتھ رہنے سے متعلق کیا تعلیمات ہیں یہ اور اس طرح کی اہم امور سے پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کو بتایا گیا۔

پروگرام میں شرکت کرنے والے بعض افراد نے کہا کہ یہ پروگرام کافی اچھا رہا اس طرح کے پروگرامس ہر محلہ کی ہر مسجد میں منعقد ہونا چاہیے۔ اس طرح کے پروگرام سے بین المذاہب لوگوں کے درمیان امن وامان اور بھائی چارہ کا جذبہ پوتا ہے۔

تقریب کے منتظمین کے مطابق، وہ چاہتے ہیں کہ تمام مذاہب اور جنس کے لوگ مساجد کا دورہ کریں اور خود کو اس بات سے واقف کریں کہ ایسی عبادت گاہوں پر کیا ہوتا ہے۔

"ایک پولرائزڈ ماحول میں، وزٹ مائی مسجد پہل فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر مرکوز ہے اور ملک کی جامع ثقافت اور حیدرآباد کی ثقافتوں کے گنگا جمنی سنگم کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ ہمارا عقیدہ ہے کہ بنگارو (سنہری) تلنگانہ کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا جب تک کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی نہ ہو۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں اس سے پہلے بھی اس طرح کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا میں مقامی غیر مسلم افراد کو مدعو کیا گیا تھا اور انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کروایا گیا تھا۔