وادی کشمیر میں اتوار کے روز عیدالاضحیٰ کی تقریب سعید انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔
وادی کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔
عید الاضحٰی کے موقع پر وادی کے طول وعرض کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدین کی دوگانہ نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔
درگاہ حضرت بل میں نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے نماز عید ادا کی۔
عید الاضحٰی کے پیش نظر سری نگر سمیت دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔