حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بقر عید کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ تہوار عقیدت اور قربانی کا اظہار کرتا ہے۔
کے سی آر نے کہا کہ بقرعید روزمرہ کی زندگیوں میں پیش آنے والے مسائل سے پریشان ہوئے بغیر خدا پر یقین رکھ کر اصولی زندگی گزارنے کا الہی پیغام بھی دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تہوار ایک پیغام دیتا ہے کہ دوسروں کو عطیہ کرنے کی سخاوت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔ یہ عظیم عید انسان کے اندر قربانی کے جذبے کو پیدا کرتی ہے۔
ملک بھر میں آج عید الضحی منائی جارہی ہے۔