crime
قومی خبریں

مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم پیشوا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کیس درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

ناسک: افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک 35 سالہ مسلم پیشوا کو مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے ایولا قصبے میں چار نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ یہ واقعہ شام کے وقت ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور ایولا ٹاؤن کے ایم آئی ڈی سی علاقے میں ایک کھلے پلاٹ میں پیش آیا۔

پولیس افسر کے مطابق مقتول کی شناخت خواجہ سید چشتی کے نام سے ہوئی ہے، جو ایولا میں صوفی بابا کے نام سے جانے جاتے تھے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور صوفی بابا کو قتل کرنے کے بعد اپنی ایس یو وی گاڑی میں موقع سے فرار ہوگئے۔ پولس کیس درج کر کے تمام زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ حالیہ واقعات کے پیش نظر پولیس تفتیش میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہتی۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں دو بھائیوں کے خاندان کے نو افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اسے مبینہ طور پر ایک تانترک اور اس کے ڈرائیور نے زہر دے کر ہلاک کر دیا تھا۔