ہر سال ملک میں وید دیوس کے سلسلے میں پوجا پاٹ کی جاتی ہے، تاہم آج وید دیوس کے سلسلے میں مہا پوجا گاندربل کے نارائن باغ میں کی گئی ہے، جہاں سینکڑوں کی تعداد میں سادھووں نے آکر اس پوجا پاٹ میں شرکت کرکے دیش خاص کر کشمیر میں امن اور شانتی کی خاطر دعا کی ہے۔
اس پوجا پاٹ کے سلسلے میں کئی پجاریوں نے کہا ہے کہ دراصل یہ پوجا پاٹ ہم دیش کے کئی حصوں میں ہر سال کرتے ہیں، لیکن اس بار یہ پوجا ہم نے سندھو دریا کے کنارے کی ہے۔
اس سلسلے میں سادھو مہاراج نے اس دن کی تفصیل سے اہمیت بیان کی ہے۔اور وید دیوس کے بارے میں بتایا ہے کہ کشمیر میں تاریخ میں یہ پوجا پاٹ پہلی مرتبہ کی گئی ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ گاندربل اور ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ان کے لئے تمام تر انتظامات میسر رکھے تھے۔
اس دوران اس مہا پوجا میں آندھراپردیش سے آئے ہوئے سادھووں نے شرکت کی ہے۔ اس پوجا کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ گاندربل اور ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے مشترکہ طور پر ڈویژنل کمشنر کشمیر کی ہدایت پر سادھووں اور دیگر یاتریوں کی خاطر رہنے کھانے پینے اور سیکورٹی کے انتظامات کردیے گئے تھے۔
واضح رہے جس جگہ پر پوجا پاٹ کی گئی ہے وہاں پر سندھ ندی اور دریائے جہلم کا ملن ہوتا ہے، اور دریائے جہلم کے درمیان ایک چنار کا درخت ہے جس کے سائے میں خوبصورت مندر واقع ہے۔