بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل
تلنگانہ

بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

حیدرآباد کے علاقے گولکنڈہ میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک بد نصیب بیٹے نے اپنے ہی باپ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گولکنڈہ کے موتی دروازہ میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اس کے بیٹے نے قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت صابر کے نام سے ہوئی اور اس کے بیٹے اختر کا کسی نامعلوم بات پر جھگڑا ہونے کا شبہ ہے جس کے بعد اختر نے صابر پر تیز دھار چیز سے حملہ کر دیا۔

پولیس نے کہا کہ ہمیں سلطانہ بیگم نامی ایک خاتون کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی ہے کہ ان کا شوہر گھر میں خون سے لت پت حالت میں مردہ پڑا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سلطانہ بیگم نے کہا کہ صبح وہ کام کے لئے گھر نکلی اور شام میں گھر واپس آئی تو اپنے شوہر کو خون میں لت پت حالت میں مردہ پایا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

حیدرآباد میں جرائم بالخصوص قتل کی وارادات میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے حالیہ دنوں میں قتل کی متعدد وارادات پیش آچکے ہیں جن میں دن دہاڑے بھی قتل کیا گیا۔ وہ شہر جس کو امن وسکون کے لئے جانا جاتا تھا اب اس کو کسی کی نظر لگ گئی اور یہاں پر بھی قتل اور عصمت ریزی اور دیگر واقعات پیش آنے لگے ہیں جو اہل حیدرآباد کے لئے باعث تشویش ہے۔