سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا سماج کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو گزشتہ 2017سے ہر سال ایوارڈ دیتے آرہی ہے۔ اس میں پارٹی کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔
چنئی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) تمل ناڈو کی جانب سے ریاست تمل ناڈو کے سماج کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کا انتخاب کرکے ان کی حوصلہ افزا ئی کیلئے اوران کے اعزاز میں ہر سال ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔
اسی بنیاد پر اس سال بھی (2022)ایسے شخصیات کو ایوارڈ دینے کی تقریب 2 جولائی 2022کی شام، ٹی نگر، چنئی میں واقع سر پی ٹی تیاگاراجن ہال میں منعقد ہوئی۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نیلائی مبارک کی صدارت میں ہوئی اس تقریب میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سکریٹری آر۔ متوارسن، فیڈریشن آف تمل ناڈو مرچنٹس اسوسی ایشن کے صدر وکرما راجا، پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد شیخ انصاری، ایم ڈی ایم کے نائب جنرل سکریٹری ملائی ستیا نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
اس تقریب میں مندرجہ ذیل شخصیات کو ایس ڈی پی آئی کے سال 2022کے ایوارڈ سے ریاستی صدر نیلائی مبارک کے ہاتھوں نوازا گیا۔
1)۔قائد ملت ایوارڈ۔ ایم ڈی ایم کے جنرل سکریٹری و رکن پارلیمان وائی۔ گوپال سوامی (وائیکو) کو نوازا گیا۔
2)۔ ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ۔ مدراس ہائی کورٹ کے سینئر وکیل این جی آر پرساد کو دیا گیا۔
3)۔ تنتائی پریار ایوارڈ۔ انسانی حقوق کے کارکن پروفیسر پربھاکلوی منی کو دیا گیا۔
4)۔ کامراجر ایوارڈ۔ نمایاں تعلیمی خدمات کیلئے صدقت اللہ اپا کالج کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔ ایوارڈ کو کالج کے ڈین اور گروپ کے چیئرمین الحاج بدر ربانی صاحب نے حاصل کیا۔
5)۔ کوی کو ایوارڈ۔ چنئی گورنمنٹ میوزیم کے سابق ڈائرکٹر اور جمال محمد کالج ترچی، کے سنٹر فار اسلامک تامل کلچرل اسٹڈیز کے ڈائرکٹر ڈاکٹر راجہ محمد کو پیش کیا گیا۔
6)۔ پلنی بابا ایوارڈ۔ وی سی کے پارٹی کے ریاستی نائب جنر ل سکریٹری وننی ارسو کو دیا گیا۔
7)۔ سائنس دان نم آژوار ایوارڈ۔ سیلم۔ چنئی آٹھ لین پروٹسٹ کوآرڈنیٹر پلانی اپن کو دیا گیا۔
8)۔ مدر ٹریسا ایوارڈ۔ آل انڈیا خواجہ سرا حقوق اور بحالی مرکز کی ڈائرکٹر ڈاکٹر موہنا امال نائک کو دیا گیا۔
اس موقع پر ریاستی صدر نیلائی مبارک نے اپنے خطاب میں ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی آئی سماج کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو گزشتہ 2017سے ہر سال ایوارڈ دیتے آرہی ہے۔ اس میں پارٹی کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔
ایس ڈی پی آئی کا ماننا ہے کہ سماج کو ان شخصیات کی خدمات کی ضرورت ہے۔ ہم یہ ایوارڈ اس بات پر زور دینے کیلئے پیش کرتے ہیں کہ ملک کو موجودہ حالات میں ان شخصیات کی خدمات کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے اور ان کا یہ فرض ہے کہ وہ مزید محنت کریں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس امید کو پورا کریں گے۔
اس تقریب میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی نائب صڈر عبدالحمید، ریاستی جنرل سکریٹریان نظام محی الدین، اے ایس عمر فاروق، قومی ورکنگ کمیٹی رکن محمد فاروق، ریاستی خازن امیر حمزہ، ریاستی سکریٹریان رتھنم اناچی، اے کے کریم، ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بشیر سلطان، اڈوکیٹ راجہ محمد، کمال باشاہ، محمد رشید، شفیق احمد، مجیب الرحمن، حسان فیضی، ایس ڈی ٹی یو کے ریاستی صدر گنڈی انصاری اور ایس ڈی پی آئی کے چنئی شمالی اور جنوبی زون کے ضلعی قائدین محمد سلیم، محمد بلال، پشپاراج، سینی محمد، محمد اسماعیل، محمد حسین، آر ایم کے مالک، زبیر، جعفرموجودر ہے۔ اس تقریب میں ایس ڈی پی آئی پارٹی کے عہدیداران، کارکنان اور مختلف تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران اور عوام سمیت ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔