ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
متفرق مضامین

ٹیسٹا سیتلواد اور سری کمار کی گرفتاری غیر اخلاقی اور غیر قانونی

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) نے انسانی حقوق کی کارکن ٹیسٹا سیتلواد اور گجرات کے سابق اے ڈی جی پی آر بی سری کمار کی گرفتاری کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرارد یا ہے۔

انہیں 2002کے گجرات مسلم نسل کشی میں مودی کو کلین چٹ دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدگرفتار کیا گیا ہے۔ سنگھ پریوار کے حکمرانوں کی طرف سے ٹیسٹا کو گجرات کے قتل عام کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے ان کی انتھک کوششوں اور سری کمار کو ناناو تی۔ میتھاکمیشن کے سامنے قتل عام کی حقیقت بتانے کیلئے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ ایک بار پھر مودی سرکار کی اپنے خلاف اٹھنے والی آوازکو کچلنے کی ایک اور کوشش ہے، اور سچ کو مٹانے اور اس کی جگہ جھوٹ لانے کی کوشش ہے۔ گجرات میں 2002میں مودی کی قیادت میں حکومت کی رضامندی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ دنیا جانتی ہے،
ساتھ ہی اس قتل عام میں مودی کا کردار بھی تھا، حکومتی مشینری کو قاتلوں اور آتش زنی کرنے والوں کی حمایت کیلئے استعمال کیا گیا۔ مودی اور ان کے حواریوں نے مجرموں کو ہر طرح کی مدد اور تحفظ فراہم کیا۔ اس کے باوجود، متاثرین انصاف سے محروم ہیں۔

ویمن انڈیا موؤمنٹ ٹیسٹا اور سری کمار کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے اور فوری طور پر ان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔