حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک محمد زبیر کو گذشتہ روز دہلی پولیس کی جانب سے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جس پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے رد عمل کا اظہار کیا۔
کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی، سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو، اور کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے زبیر کی حمایت کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کو ان کی ‘متعصبیت’ پر تنقید کا نشانہ بنایا اور محمد زبیر کی گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔
ایک ٹویٹ میں راہول گاندھی نے لکھا ”بی جے پی کی نفرت، تعصب اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والا ہر شخص ان کے لیے خطرہ ہے۔ حق کی ایک آواز کو گرفتار کرنے سے ہزاروں مزید آوازیں اٹھیں گی۔ سچ کی ہمیشہ ظلم پر فتح ہوتی ہے۔”
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھی محمد زبیر کی حمایت میں ٹویٹ کیا اور ان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ "جھوٹ کے سوداگروں کو سچائی کی تحقیق کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے جنہیں اپنی آستین میں پالنا پڑتا ہے، جو نفرت کا زہر تھوکتے ہیں۔” اکھلیش یادو نے صحافی کی تصویر کے ساتھ ایک نیوز آرٹیکل کے ساتھ ٹویٹ کیا۔
مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ لوک سبھا اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کیا، “@zoo_bear کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔ اسے بغیر کسی نوٹس اور کسی نامعلوم ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مناسب عمل کی مکمل خلاف ورزی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پولیس مسلم مخالف نسل کشی کے نعروں کے بارے میں کچھ نہیں کرتی لیکن نفرت انگیز تقریر کی اطلاع دینے اور غلط معلومات کی جانچ پڑتال کرنے کے "جرم” کے خلاف تیزی سے کارروائی کرتی ہے۔”
واضح رہے کہ حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک محمد زبیر کو گذشتہ روز دہلی پولیس کی جانب سے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ محمد زبیر نے ہی گستاخ رسول نوپور شرما کی شان رسالت ﷺ میں گستاخی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی تھی۔