ناکارہ ٹرانسفارمر کے خلاف مقامی عوام کا احتجاج
جموں و کشمیر

ناکارہ ٹرانسفارمر کے خلاف مقامی عوام کا احتجاج

وادی کشمیر میں آج بھی کئی ایسے علاقے ہیں جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہیں، مقامی عوام کے احتجاج کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بون محلہ ہکبارہ علاقہ میں مقامی عوام نے ٹرانسفارمر کے بار بار خراب ہونے پر محکمہ بجلی کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ٹرانسفرمار خراب ہونے سے مقامی عوام کافی پریشان ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی عوام کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹرانسفارمر گزشتہ 24 دنوں سے ناکارہ ہے اور محکمہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے کیونکہ انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی شخص نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار محکمہ سے درخواست کی کہ انہیں لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے 100KV کی بجائے 250KV کا ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے، لیکن ان کی تمام تر درخواستوں پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

مقامی عوام نے مزید کہا کہ "ہمارا PRI کا ہولڈ PRI 250KV ٹرانسفارمر کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے اور MP کے فنڈز بھی جہاں جاری کیے گئے لیکن بدقسمتی سے سب ڈویژن سنبل کے ایگزیکٹیو آفیسر نے ہمارے لیے ٹینڈر منظور نہیں کیا۔

مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ لوگوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔