امرناتھ یاترا کی تاریخ میں پہلی بار بالتل میں مختلف کام کرنے والے لوگوں کو اجازت نامہ دینے کے لئے سونمرگ میں ضلع انتظامیہ گاندربل کی جانب سے کیمپ لگایا گیا۔ جس کی لوگوں نے کافی ستائش کی ہے۔
سالانہ امرناتھ یاترا 30جون سے باضابطہ طور پر شروع ہو رہی ہے، جس کے لئے سرکاری مشنری کی طرف سے تمام تر انتظامات پہلے ہی تقریبا مکمل کیے گئے ہیں۔اس دوران اگرچہ یاترا کے دوران بالتل بیس کیمپ میں گاندربل ضلع یا دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگ جو وہاں اپنا کاروبار کرتے ہیں، جس میں مختلف قسم کے کاروبار شامل ہیں، وہاں اپنا ڈیرہ ڈال کر یاتریوں کی طرح طرح کی خدمات انجام دیتے ہیں۔ سرکاری سطح پر ضلع انتظامیہ گاندربل کی طرف سے باضابطہ طور پر ان لوگوں کو تمام لوازمات پورے کرنے کے بعد اجازت نامہ دیا جاتا ہے جو کہ ایک سرٹیفکیٹ کی شکل میں دیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں اگرچہ ہر سال ایسے لوگوں کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بلا کر اس طرح کی سرٹیفکیٹ دی جاتی تھی، تاہم امرناتھ یاترا کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان لوگوں کو آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل خورشید احمد کی سربراہی میں دیگر افسران نے موقع پر جاکر سونمرگ میں ہی اجازت نامے کی سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئی ہے۔
بالتل میں مختلف قسم کے کاروبار کرنے والے افراد نے کافی حد تک ضلع انتظامیہ کے اس فیصلے کو ستائش کی ہے۔ اس دوران ان افراد نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تاریخ میں پہلی بار ڈپٹی کمشنر گاندربل کی اس طرح کے کام کو سراہتے ہیں کہ آج افسران ہی ہمارے دروازے پر آکر ہمیں بالتل میں کاروبار کرنے کےلئے اجازت نامہ فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم یاتریوں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کہ کب وہ وقت آئے اور ہم انکی خدمت کرسکیں۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر خورشید احمد نے کہا ہے کہ بے شک اسے پہلے ان لوگوں کو دفتروں کے چکر کاٹنے پڑتے تھے، لیکن اس بار ڈپٹی کمشنر کے کہنے پر ہم نے انکے دروازے پر دستک دے کر انہیں آسائش فراہم کی اور آئندہ بھی اس طرح کی کوشش جاری رہے گی۔