مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں ایک معذور شخص کو مسلمان ہونے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا، جس کی شناخت 65 سالہ بھنور لال جین کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا۔ کلپ میں ہندوتوا کا ایک جنونی متاثرہ شخص سے پوچھ رہا ہے کہ کیا اس کا نام محمد ہے۔
پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 304 (لاپرواہی سے موت کا سبب بننا) اور دفعہ 302 (قتل کی سزا) کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر لنکس کو دیکھ رہے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مانسا پولیس اسٹیشن کے انچارج کے ایل ڈانگی نے کہا ’’ہم نے رام پورہ روڈ پر ایک لاش برآمد کی۔ چونکہ کوئی شناخت نہیں تھی اس لیے اسے فریزر میں رکھا گیا اور شناخت کے لیے اس کی تصویر کو گردش میں لایا گیا۔ متعدد کوششوں کے بعد متوفی کی شناخت بھنور لال جین کے طور پر ہوئی۔