امریکہ کے پیٹرسن سٹی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا کیونکہ اس کی ایک مصروف سڑک کا نام بدل کر "فلسطین وے” رکھا گیا۔
اپریل میں پیٹرسن کونسل نے متفقہ طور پر ‘فلسطین وے’ کے حق میں ووٹ دیا تھا، کونسل مبینہ طور پر اس فیصلے پر پہنچی تھی کہ بڑی فلسطینی کمیونٹی اور شہر کی سماجی زندگی اور کاروبار میں اس کی شراکت کو عزت دی جائے۔
اس موقع کو فن، موسیقی اور رقص کے ذریعے نشان زد کیا گیا جس میں مشہور فلسطینی رقص بھی شامل ہے جسے دبکے کہا جاتا ہے ۔
پیٹرسن پاسیک کاؤنٹی کا سب سے بڑا شہر ہے، اور نیو جرسی میں تیسری سب سے بڑی آبادی بھی رکھتا ہے۔ یہ عرب لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی میزبانی بھی کرتا ہے۔
مڈل ایسٹ آئی کی جانب سے فلسطینی -امریکی کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانیہ مصطفیٰ کے حوالے سے بتایا گیا کہ پیٹرسن شہر میں فلسطینی نسل کے 20,000 افراد آباد ہیں۔
پرجوش فلسطینی کمیونٹی نے شہید صحافی شیرین ابو اقلیمہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، الجزیرہ کی سینئر صحافی جنہیں اسرائیلی فورسز نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ ایک پناہ گزین کیمپ کا دورہ کر رہی تھیں۔