حیدرآباد: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی سروے کے دوران مسجد احاطے میں شیولنگ ملنے کے دعوی پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فوارہ ہے نہ کہ شیو لنگ۔
اسد الدین اویسی نے عرضی گزار کے اس دعوے پر کہا کہ گیانواپی مسجد میں ‘شیولنگ’ پایا گیا ہے تو عدالت کے کمشنر نے دعویٰ کیوں نہیں اٹھایا؟ اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم 1991 کے ایکٹ کی سراسر خلاف ورزی ہے”۔
وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر-گیانواپی مسجد کمپلیکس کے عدالتی حکم کے مطابق ویڈیو گرافی سروے کے تیسرے دن پیر کو اختتام پذیر ہوا، کیس میں ہندو درخواست گزار سوہن لال آریہ نے دعویٰ کیا کہ کمیٹی کو کمپلیکس میں ایک شیولنگ ملا ہے۔ آریہ نے کہا کہ انہیں "حتمی ثبوت” ملے ہیں، سوہن لال آریہ مسجد کے سروے کے لیے عدالتی کمیشن کے ساتھ تھے۔
گیانواپی مسجد کمپلیکس کے سروے پر روک لگانے کی درخواست پر سپریم کورٹ کی سماعت سے ایک دن پہلے یہ بات سامنے آئی ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ کل 17 مئی کو انجمن انتفاضہ مسجد کمیٹی کی عرضی پر سماعت کرے گی۔ تاہم تین دن طویل سروے مکمل ہو چکا ہے۔ مسجد حکام کے اعتراضات کے باوجود سروے جاری رکھنے کے وارانسی سول کورٹ کے حکم کے مطابق سروے کیا گیا تھا۔
سروے ختم ہونے کے بعد وارانسی کی عدالت نے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما کو حکم دیا کہ "اس علاقے کو سیل کر دیا جائے جہاں شیولنگ پایا گیا تھا اور لوگوں کو اس جگہ جانے سے روک دیا جائے”۔
عدالت نے کہا کہ ڈی ایم، پولیس کمشنر اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کمانڈنٹ وارانسی سیل کیے گئے علاقے کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔
سول کورٹ نے سائٹ کا سروے اور ویڈیو گرافی کرنے کے لیے ایک کورٹ کمشنر کو مقرر کیا تھا اور اسے الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، جس نے 21 اپریل کو اپیل کو خارج کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ کے 21 اپریل کے حکم کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
پانچ خواتین نے عدالت میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں شرینگر گوری مندر میں روزانہ پوجا کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی، جس کا دعویٰ گیانواپی مسجد کے احاطے میں کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سول کورٹ کی جانب سے احاطے میں سروے اور ویڈیو گرافی کرنے کا حکم دیا۔
ایک اور عرضی جو ایک وجے شنکر رستوگی نے دائر کی تھی، نے دعویٰ کیا تھا کہ پورا احاطہ کاشی وشوناتھ مندر کا ہے اور گیانواپی مسجد مندر کے احاطے کا صرف ایک حصہ ہے، یہ بھی 1991 سے عدالت میں زیر التوا ہے۔
رستوگی نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ کاشی وشوناتھ مندر دو ہزار سال پہلے بنایا گیا تھا اور اس مندر کو مغل بادشاہ اورنگ زیب نے منہدم کر دیا تھا۔ وارانسی میں عدالت کی طرف سے مقرر کردہ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ایڈوکیٹ وشال سنگھ نے کہا کہ یہ سروے بغیر کسی رکاوٹ کے کیا گیا تھا۔