بنگلور ۔( پریس ریلیز)۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ایس. ڈی. پی. آئی, بنگلور کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی دس ہزار عید کٹ کی تقسیم عمل میں آئی۔ جن کے گھروں میں نوجوان جیلوں میں ہیں، جن کے بچے یتیم ہیں اور جن کے یہاں بہت زیادہ غریبی ہے ایسے خاندانوں کو سروے کرکے وارڈ کے کیڈرز کے ذریعے سے ٹوکن تقسیم کرکے ان فیملی تک عید کی کٹس تقسیم کی گئیں۔
ایس ڈی پی آئی کے کارکن نے بہت ہی دلچسپی سے یہ عمل انجام دیا۔ بنگلور کے رائل پیلس کے فنکشن ہال میں تمام اناج کو اشیا کو اکھٹا کیا گیا اور پیکنگ کر کے چاول، دال، شکر، گرم مصالحہ وغیرہ کی مناسب کٹ بنا کر تقسیم کیا گیا۔
اس عید کٹ کی تقسیم کی تقریب کے موقع پر جناب عبدالحنان نے میڈیا کو بتایا کہ ملک کئی شہروں میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے عید کٹ کی تقسیم ہو رہی ہے۔
کورونا کے زمانے میں بھی لاک ڈاؤن کے موقع پر اور ریلیف کیمپوں میں بھی ایس ڈی پی آئی نے ہزاروں کٹس کو تقسیم کیا تھا، سیلاب زدہ علاقوں میں بھی راشن کٹس کی تقسیم کے علاوہ ضروری اشیاء کی فراہمی گھروں کی تعمیر، گھروں کی مرمت میں بھی ایس پی پی آئی نے اہم رول نبھایا ہے۔
اس موقع پر جناب مجاہد پاشا سابق ہیلتھ چیئرمین بی بی ایم پی، جناب ڈاکٹر عواد شریف، جناب مولانا منور حسین، جناب سلیم احمد، جناب مزمل پاشاہ، جناب سید محبوب، جناب عمر فاروق، جناب شیرعلی جناب شکیل احمد موجود تھے۔