میسور۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ریاستی صد ر عبدالمجید نے میسور پریس کلب میں منعقد ایک اخباری کانفرنس میں اعلان کیا کہ کرناٹک جنوبی گریجویٹ حلقہ(ایم ایل سی) انتخاب کیلئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے امیدوار کے طور پر رفعت اللہ خان مقابلہ کریں گے۔
ریاستی صدرعبدالمجید نے مزید کہا کہ آج ملک میں قومی اور علاقائی پارٹیاں عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں حکمران پارٹیوں کی عوام دشمن پالیسیوں کو موثر انداز میں عوام کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ طاقت کا استعمال اپنی ذاتی مفاد کیلئے کیا جارہا ہے اور عوام کے دکھ درد کا کسی کو پرواہ نہیں ہے۔ ایسے میں ایس ڈی پی آئی بھوک اور خوف سے آزاد ہندوستان کے قیام میں کوشاں ہے۔
جنوبی گریجویٹ حلقہ انتخاب کیلئے ایس ڈی پی آئی پارٹی امیدوار رفعت اللہ خان پارٹی کے میسور ضلعی صدر ہیں، نیز وہ ایک فعال سماجی کارکن اور ایک ایسے شخص ہیں جنہوں نے اپنے خرچ سے ضرورت مندوں کی مدد کرکے اور غریب بچوں کو تعلیم فراہم کرکے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔
ایس ڈی پی آئی نے جنوب گریجویٹ حلقہ کیلئے اپنے 11 نکاتی منشور کا اعلان کیا ہے۔
1)۔ رورل ویلفیئر کارپویشن کا قیام
2)۔ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے سرکاری اور نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ
3)۔ خالی سرکاری آسامیوں کو پرکرنے پر اصرار
4)۔ کم از کم اجرت کیلئے جدوجہد
5)۔ گھر پر مبنی پیشہ وارانہ تعلیم، تکنیکی تعلیم، جدید ٹیکنالوجی کی تربیت
6)۔ گھریلو خواتین کیلئے گھریلو صنعتی تربیت
7)۔مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے کم از کم شرح سود کے ساتھ طویل مدتی قرضے کی سہولت
8)۔ انفارمیشن سینٹر کا قیام
9)۔ زیر کفالت افراد کیلئے تعلیم پر ڈسکاؤنٹ
10)۔ آؤٹ سورس ملازمین کے معاہدے کو مرحلہ وار ختم کرنے پر اصرار
11)۔ اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے ریاستی بجٹ میں خصوصی بجٹ مختص کرنے پر اصرار۔
پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی امیدوار رفعت اللہ خان، ریاستی نائب صدر دیوانور پتنن جیا،ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین امجد خان،مولانا نورالدین اور ویمن انڈیا موؤمنٹ لیڈر پریملا دیوی موجود رہے۔