ریاست اترپردیش کے ضلع سیتا پور کے علاقے خیر آباد میں مہنت بجرنگ منی داس نے ایک ریلی کے دوران کھلے عام مسلم خواتین کو ریپ کی دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔
اترپردیش پولیس نے یوپی کے سیتاپور ضلع میں ایک تقریر میں ایک مخصوص کمیونٹی کی خواتین کو "ریپ کی دھمکیاں” دینے کے لیے ایک سادھو کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
سیتا پور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو ڈکشٹ نے کہا کہ مہنت بجرنگ منی داس کے خلاف خیر آباد قصبے میں نفرت انگیز تقریر کے وائرل ہونے والے ویڈیو پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پرشانت کمار، اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) اتر پردیش نے بھی کہا کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مہنت بجرنگ مونی داس نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو کو "جھوٹے الزامات” کے تحت فریم کرنے کے لیے "مسخ” کیا گیا ہے۔
مونی داس نے کہا کہ ‘خیرآباد میں 80 فیصد مسلمان، 20 فیصد ہندو ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہندوؤں کا حال بتانے کی ضرورت نہیں۔ ہماری ‘کلاش یاترا’ کے دوران وہ لاٹھیوں اور پتھروں کے ساتھ کراؤلی جیسا واقعہ دہرانے کے لیے تیار تھے لیکن پولیس کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا”۔
مونی داس نے کہا کہ ‘اگر وہ ہماری بیٹیوں کو ہراساں کریں گے تو ان کی بیٹیاں بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔ مجھ پر جھوٹے الزامات لگانے کے لیے ویڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے‘‘۔
خواتین کے قومی کمیشن نے جمعہ کو اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو سیتا پور ضلع میں مبینہ واقعہ کے بارے میں خط لکھا۔
این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے یوپی کے ڈی جی پی کو خط لکھ کر بجرنگ منی داس کے بیان کی مذمت کی اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی۔
این سی ڈبلیو نے کہا کہ اس نے ایک ٹویٹر پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد ڈی جی پی کو ایک خط بھیجا جس میں پجاری کا ایک ویڈیو منسلک کیا گیا جس نے سیتا پور ضلع میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم خواتین کو ریپ کی دھمکی دی تھی۔
ریکھا شرما نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "خواتین ان کا ہدف ہیں، چاہے وہ ہندو مسلمانوں کو دھمکیاں دے یا مسلمان ہندوؤں کو دھمکا رہے ہوں۔ اگرچہ ہم بار بار ایسی شکایات کررہے ہیں اور انہیں پولیس کے پاس لے جا رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ معاملات کم نہیں ہو رہے ہیں”۔
ریکھا شرما نے کہا کہ "ایک مخصوص کمیونٹی کی خواتین کی عصمت دری کے بارے میں عوام میں اس طرح کی باتیں کرنے والے لوگ قابل قبول نہیں ہیں۔ ہم نے آج خود یوپی کے ڈی جی پی کو لکھا ہے اور میں اس معاملے کو ذاتی طور پر ان کے ساتھ اٹھانے جا رہی ہوں خواہ وہ مذہبی شخص ہوں یا کوئی بھی، ان سے کارروائی کی جانی چاہیے‘‘۔