موجودہ دور میں ایمانداری، دیانت داری جیسے غائب ہی ہوچکی ہے تاہم وقتا فوقتا ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن میں ایماندار افراد گمشدہ رقم بغیر کسی خیانت کے اصل مالک یا پولیس کے سپرد کرتے ہیں۔ اور اس ایمانداری کے لئے ان کی خوب ستائش بھی کی جاتی ہے۔
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ایک شامی خاتون کو اتوار کے روز پولیس نے گم شدہ پرس واپس کرنے پر اعزاز سے نوازا، جس میں رقم موجود تھی، یہ پریس اس خاتون کو عجمان کے النعیمیہ علاقے میں ایک سڑک پر ملا تھا۔
عجمان کے جامع سٹی پولیس اسٹیشن کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل محمد عبداللہ ابو شہاب نے سارہ زہیر زیتونہ کی ایمانداری کی ستائش کی اور انہیں توصیفی سند دی۔ لیفٹیننٹ شیخ حمید بن راشد النعیمی نے سارہ کو ان کی ایمانداری، اخلاق اور گمشدہ چیز کو اصل مالک تک پہنچانے کی خواہش کے لیے اعزاز سے نوازا۔
راشد النعیمی نے کہا کہ عجمان پولیس ہمیشہ مثبت رویوں کی حمایت کرنے اور عوام کو حقوق کے تحفظ کے لیے اس طرح حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے جس سے "معاشرے کی سلامتی میں اضافہ ہو”۔
سارہ نے عجمان پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس نے جو کچھ کیا وہ ایک "قومی اور اخلاقی فرض” ہے جو معاشرے کے اراکین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا وقت اور کوشش صرف کرتے ہیں۔ انہوں نے عجمان پولیس اور اس کے ملازمین کی مسلسل کامیابی اور شاندار کارکردگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔